ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ممنوعہ واحد استعمال والی اشیاء کے ماحولیات کے لئے سازگارمتبادل اوراسٹارٹ اپ کانفرنس -2022کے بارے میں قومی ایکسپوکا انعقاد
Posted On:
26 SEP 2022 6:40PM by PIB Delhi
ممنوعہ واحد استعمال والی پلاسٹک کی اشیاء کے لئے ماحولیات کے لئے سازگار متبادل اشیاء اورجدت طرازی نیز ملک میں اسٹارٹ اپ ایکونظام کو فروغ دینے کی غرض سے اولین پہل قدمیوں میں سے ایک کے طورپر، ممنوعہ واحد استعمال والی پلاسٹم کی اشیاء کی متبادل اشیاء اوراسٹارٹ اپ کی کانفرنس -2022کے بارے میں ایک قومی ایکسپو کا آج چنیّئی کے چینّئی ٹریڈ سینٹرمیں افتتاح کیاگیا ۔ اس موقع پر تمل ناڈوسرکار کے ماحولیات ، آب وہوا کی تبدیلی ، نوجوانوں کی فلاح وبہبود اورکھیلوں کی ترقی کے وزیر جناب سیواوی میّناتھن بھی موجود تھے ۔
اس موقع پرحکومت ہند کے ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کاایک ویڈیو پیغام بھی پیش کیا گیا۔ یہ ایکسپو اوراسٹارٹ اپ کانفرنس حکومت ہند کی ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوائی تبدیلی کی وزارت اورتمل ناڈو سرکار، مشترکہ طورپرمنعقد کررہی ہے ۔
ماحولیات کے وزیرجناب بھوپیندریادو نے اپنے پیغام میں اس بات کو اجاگر کیاکہ وسائل کا سمجھداری سے استعمال کرنے کے بجائے اس کا احمقانہ استعمال اورکھپت کی وجہ سے ہرجگہ پلاسٹک کا کچرا بکھراہوا نظرآتاہے ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کی غرض سے جوٹ اور بانس جیسے ماحولیات کے لئے سازگار متبادل اشیاء کے استعمال اورشعوری طورپر ماحولیات کے لئے سازگار طرز زندگی اختیارکرنے کی ضرورت ہے ۔پورے ملک سے ماحولیات کے لئے سازگار متبادل تیارکرنے والے 150سے زیادہ مینوفیکچررس اس ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ماحولیات کے لئے سازگار متبادل اشیاء میں ناریل کے ریشوں ، گنے کے پھوک ، چاول اورگیہوں کی بھوسی ، پودوں اورزرعی باقیات ، کے لئے پتّوں ، جوٹ ، پٹسن اورکپڑے جیسے قدرتی فائبرسے بنی اشیاء شامل ہیں ۔ یہ نیشنل ایکسپو، عوام ، اسکول اورکالج کے طلباء ، صنعت کاروں اور واحد استعمال والی پلاسٹک کے ممنوعی اشیاء کی ماحولیات کے لئے سازگار مبتادل اشیاء کے مینوفیکچررس کے لئے منعقد کی جارہی ہے ۔ اس ایکسپواور اسٹارٹ اپ کانفرنس کی بدولت ماحولیات کے لئے سازگار اشیاء کی دستیابی کے بارے میں بیداری پیداہوگی اوراسٹارٹ اپس کو اپنے طریق کارکو مناسب طورپراضافہ کرنے سے متعلق ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔
اس ایکسپو میں ریاستی سرکاروں کے نمائندے ، آلودگی پرقابو پانے سے متعلق ریاستی کنٹرول بورڈس ، متعلقہ مرکزی وزارتوں ، مالیاتی اداروں اوربینکوں کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ اس ایکسپو کے ساتھ ساتھ واح استعمال والی پلاسٹک کی اشیاء کی متبادل اشیاء کے شعبوں اورہوا کے معیار سے متعلق بندوبست کے شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کی ایک کانفرنس بھی منعقد کی جارہی ہے ۔ اسٹارٹ اپ کی کانفرنس کی بدولت جدت طرازوں اور اداروں اورملک میں ایکونظام کے اسٹارٹ اپ کی معاؤنت کرنے والے سرکاری محکموں کے مابین تبادلۂ خیال کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔سمندر میں پلاسٹک کے کچرے ، مسائل ، چیلنجرس اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں موضوعاتی سیشنز کابھی انعقاد کیاگیاہے ۔
بھارت نے یکم جولائی 2022سے واحد استعمال والی طے شدہ پلاسٹک کی اشیاء پرپابندی لگاکر ، اس چنوتی کو حل کرنے کی جانب ایک واضح قدم اٹھایاہے ۔ ممنوعہ واحد استعمال والی پلاسٹک اشیاء کی متبادل اشیااوران کی دستیابی کے بارے میں بیداری پیداکرنا ، اس پابندی کی کامیابی کی کلید ہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -10701
(Release ID: 1862474)
Visitor Counter : 125