شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنر ل ڈاکٹر وی کے سنگھ(ریٹائرڈ) نے دہلی اور شملہ کے درمیان برائے راست پروازوں کا افتتاح کیا
ایلائنز ایئر کے ذریعہ دہلی-شملہ -دہلی پروازیں 26 ستمبر 2022 سے یومیہ چلیں گی
آر سی ایس اڑان کے تحت پرواز سے خطے میں سیا حت اور کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا
Posted On:
26 SEP 2022 6:56PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) اور ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر نے آر سی ایس اڑان اسکیم کے تحت آج غازی آباد کے ہنڈن ہوائی اڈے پر دہلی سے شملہ کے لئے برائے پرواز کا افتتاح کیا۔
افتتاح کی اس تقریب میں ایم او سی اے سکریٹری جناب راجیو بنسل ایم او سی اے کی ایڈشنل سکریٹری محترمہ اوشا پڈہی ،(لوک سبھا) کے ممبر پارلیمنٹ جناب سریش کشیپ ، جی او ایچ پی کے پرنسپل سکریٹری جناب دیویش کمار ،اے آئی اے ایچ ایل سی ایم ڈی جناب وکرم دت ایلائنز ایئر کے سی ای او جناب ونیت سودھ اور ایم او سی اے،اے اے آئی ہماچل پردیش کی حکومت اور ایلائز ایئر کے دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
دہلی اور ہماچل پردیش کے درمیان فضائی رابطے کو فروغ دینے کی پیشکش کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایلائنز ایئر نے دہلی-شملہ-دہلی پرواز پھر س شروع کی ہے جو 26 ستمبر2022 سے یومیہ چلا کریں گی۔یہ پرواز ایک دم نئے اے ٹی آر42-600 کے ذریعہ چلائی جائے گی ۔ سب سے پہلے ایلائنز ایئر کی اس پرواز کو 2017 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا ۔اڑان کے تحت دو سال سے بھی زیادہ عرصہ تک چلنے کے بعد اس پرواز کو ہوائی اڈے کی اختراع کاری اور موضوع ایئر کرافٹ کی عدم دستیابی کے سبب روک دیا گیا تھا۔اس دوران اے اے آئی نے شملہ ہوائی اڈے کی تزئین کاری کی ہے اور ایلائنز ایئر نے ہماچل پردیش کے ہوائی اڈوں کو جوڑنے کے لئے خاص طور سے اے ٹی آر -42 ایئر کرافٹ کو شامل کیا ہے۔ اپنے خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ(ریٹائرڈ) نے کہا کہ اس پرواز سے شملہ اور دہلی -این سی آر کے لوگوں کو سہولت حاصل ہوگی۔ وزارت شملہ سے کلو اور شملہ سے دھرمشالہ کو جوڑنے کے لئے اس اے ٹی آر کنکٹوٹی کو مزید بڑھانے پر کام کررہی ہے ۔انہوں نے ریاستی حکومت کوان کی مدد اور تعاون کے لئے مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔
ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر نے شہری ہوا بازی کی وزارت کے تئیں اے ٹی آر کنکٹوٹی فراہم کرنے کے لئے اپنے تشکر کا اظہار کیا جس کی خطے کو ضرورت تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ اشتراک میں مزید فضائی کنکٹوٹی سہولت فراہم کرنے کے تئیں کام کررہی ہے۔
فلائٹ نمبر91821 دہلی سے صبح سات بج کر دس منٹ پر روانہ ہوگی اور آٹھ بج کر بیس منٹ پر شملہ پہنچے گی ۔جبکہ فلائٹ نمبر 91822شملہ سے صبح آٹھ بج کر پچاس منٹ پر روانہ ہوگی اور دس بجے دہلی پہنچے گی۔ دہلی سے شملہ اور شملہ سے دہلی کے لئےتمام طرح کے اخراجات ملاکر ابتدائی کرایہ ہندوستانی کرنسی میں 2141 ہوگا۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.10697
(Release ID: 1862432)
Visitor Counter : 149