وزارت اطلاعات ونشریات

سرکار نے- صنعت  کی بات چیت میں میڈیا  اور تفریحی سیکٹر کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لئے حکمت عملی پر غوروخوض کیا گیا


مختلف پلیٹ فارموں کا فائدہ اٹھایا اور ہندوستان کو مواد مرکز بنانے کی سرکار کی کوششوں کی حمایت کی جائے:آئی اینڈ بی سیکریٹری نے میڈیا اور تفریحی صنعت سے اصرار کیا

Posted On: 26 SEP 2022 6:10PM by PIB Delhi

 

جناب اپورو چندر، سیکریٹری، وزارت اطلاعات نشریات ، حکومت ہند 26ستمبر 2022ء کو ممبئی میں فلم صنعت کے متعدد اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرتے ہوئے

 

 

آڈیو –ویزوئل سیکٹر  کے فروغ کے لئے صنعت کے لئے سود مند پالیسوں کے، تعاون  اور سرکار و صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان  مستقل بات چیت کی ضرور ت ہے۔فلم شعبے میں اطلاعات و نشریات کی نوڈل ترقیاتی ایجنسی قومی فلم ترقیاتی کارپوریشن ، نے آج 26 ستمبر 2022 کو ممبئی میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ایسی ہی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں مرکزی اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری اپورو چندرا اور این ایف ڈی سی کے ایم ڈی ، روندر بھاکر نے شرکت کی۔

صنعت کی طرف سے ممتاز فلم سازوں اور صنعتی پیشہ وروں جیسے مڈوک فلم کے بانی دنیش ویجن، دھرما پروڈکشن کے سی ای او  اپورو مہتا، ایان مکھرجی، آر بالکی، بون دنتیہ کے سی ای او وکرم ملہوترا، امیزن پرائم ویڈیو کے گورو گاندھی اور اپرنا پروہت، نیٹ فلِکس کی مونیکا شیرگل ، پین انڈیا کے چیئر مین جینتی لال گاڈا، بالا جی موشن پکچر کے سی ای او بھاونی سیٹھ، پروڈیور گلڈ آف انڈیا کے صدر شبھاسیش سرکار، پروڈیوسر گِلڈ آف انڈیا کے سی ای او نتن تیج آہوجا اور فلم ساز مہاویر جین اور مدھو منتینا نے کی۔

بات چیت ایم اینڈ ای صنعت کی اہلیت کو اجاگر کرنے کے لئے سرکار کے ذریعے کی گئی اسٹریٹیجک پہل کے آس پاس مرکوز تھی۔ فلم سہولیاتی دفتر کے توسط سے ہندوستان نے فلم سازی کو آسان بنانے کے لئے اطلاعات و نشریات کی وزارت کی کوششوں اور گھریلو و بین الاقوامی صنعت میں اپنی رسائی بڑھانے کے لئے انویسٹ انڈیا کے آن بورڈنگ پر روشنی ڈالی گئی۔ بین الاقوامی پیشکشوں اور قانونی طورپر مشترکہ فلم سازی کے لئے حال میں شروع کی گئی حوصلہ افزائی والی اسکیم پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلہ کے آئندہ 53ویں ایڈیشن کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ صنعت کے لئے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے سرکار کی کوششوں پر زور دیا گیا۔ڈرافٹ سینے میٹوگراف(ترمیمی)ایکٹ 2021 میں کی گئی ترمیمات پر رد عمل مانگا گیا تھا۔ صنعت کے شرکاء سے موصول شدہ ردعمل مثبت تھا اور انہوں نے اتفاق رائے سے مجوزہ ترمیمات کو تسلیم کرلیا ۔

اسٹیک ہولڈرز کو ہندوستان نے تھیٹر کی اکثریت کے تئیں صنعت کی تشویش پر وزارت کی منشا سے بھی مطلع کرایاگیا اور اس کے نتیجے میں سنگل وِنڈو ایکو سسٹم کی ترقی اور اسکرین ؍تھیٹرکی تعمیر کی اجازت میں آسانی کے لئے ایک ماڈل قانون زیر غور ہے۔ صنعت کی توجہ آڈیوو-ویوزئل سیکٹر میں وزارت کے ذریعے کی جارہی دیگر مداخلتوں کی طرف مبذول کرائی گئی۔

اطلاعات و نشریات کی وزرت میں سیکریٹری اپورو چندر انے آج کی بات چیت کو فائدہ مند بتایا  اور کہا کہ صنعت کے ساتھ جڑاؤ نے فلم صنعت کو رفتار دینے کے لئے وزارت کے ذریعے کی جارہی کوششوں سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو باخبر کرنے کا ایک صحیح موقع مہیا کیا ۔ شرکاء کا ردعمل حوصلہ افزا تھا اور ہم نے ان سے ان مختلف پلیٹ فارموں کا فائدہ اٹھانے اور ہندوستان کو عالمی مواد مرکز بنانے کی ہماری کوشش کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔

*************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10686



(Release ID: 1862415) Visitor Counter : 131