وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس تَرکش گیبن کے پورٹ جینٹل میں پہنچا


بھارتی بحریہ کے کسی جنگی جہاز کا یہ پہلا دورہ  ہے

Posted On: 26 SEP 2022 4:57PM by PIB Delhi

 

آئی این ایس ترکش نے بحری قزاقی کی  روک تھام سے متعلق گشت کے لئے گِنی کی خلیج میں ، ان دنوں اپنی تعیناتی کے دوران  گیبن کے پورٹ جینٹل  پر پہنچا ہے ۔ یہ کسی بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز کا گیبن کا پہلا دورہ ہے۔

اس بندرگاہ پر اپنے قیام کے دوران، جہاز اور اس کا عملہ سرکاری اور پیشہ ورانہ بات چیت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے انعقاد میں بھی حصہ لیں گے۔

ان کی پیشہ ورانہ بات چیت میں آگ بجھانے اور نقصان پر قابو پانے، طبی اور زخمیوں کے انخلاء کے مسائل اور غوطہ خوری کے آپریشنز پر بات چیت اور مشقیں شامل ہوں گی۔  صورتِ حال کو متعارف کرانے کے مقصد سے دورے بھی شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ یوگا سیشن اور سماجی میل جول کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہ جہاز شائقین کے لئے بھی کھلا رہے گا۔

Pics(5)PATK.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 10672


(Release ID: 1862414) Visitor Counter : 169


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Tamil