کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

غیر ملکی تجارتی پالیسی میں چھ مہینے کی توسیع کی گئی

Posted On: 26 SEP 2022 7:40PM by PIB Delhi

 

حکومت کو ایکسپورٹ پروموشن کونسلز اور سرکردہ برآمد کاروں سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں کہ  ہمیں موجودہ غیر ملکی تجارتی پالیسی (20-2015) کو جاری رکھنا چاہیے،  جس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں، برآمد کاروں اور صنعتی اداروں نے  حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ  عالمی اقتصادی اور جغرافیائی و سیاسی حالات کی موجودہ خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے، موجودہ پالیسی کو کچھ وقت کے لیے آگے بڑھانا بہتر رہے گا، اور نئی پالیسی تشکیل دینے سے پہلے مزید صلاح و مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت نے پالیسی بناتے وقت تمام متعلقین کو ہمیشہ اس عمل میں شامل کیا ہے۔ اسی کے مدنظر،  غیر ملکی تجارتی پالیسی 20-2015، جس کی مدت 30 ستمبر 2022 تک ہے، کو یکم اکتوبر، 2022 سے مزید چھ مہینے کے لیے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10689


(Release ID: 1862412) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi