دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل دوت ایپ کا قومی سطح پر آغاز


دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کل اس ایپ کو لانچ کریں گے

​​​​​​​دیہی ترقی کی وزارت نے  کسی گاؤں میں منتخب کنوؤں کے پانی کی سطح کا پتہ لگانے  کے لیے ملک بھر میں استعمال کے لیے یہ "جل دوت ایپ" تیار کیا ہے

Posted On: 26 SEP 2022 4:49PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت نے "جل دوت ایپ" تیار کیا ہے جس کا استعمال ملک کے کسی بھی گاؤں کے منتخب کنوؤں کے پانی کی سطح کا پتہ لگانے کے لیے کیا جائے گا۔ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کل نئی دہلی میں ایک تقریب میں "جل دوت ایپ"  لانچ کریں گے۔

جلدوت ایپ گرام روزگار سہایک (جی آر ایس) کو سال میں دو  بار(مانسون سے قبل اور مانسون کے بعد) منتخب کنوؤں کے پانی کی سطح کی پیمائش کرنے  کا اہل بنائے گی۔  ہر گاؤں میں کافی تعداد میں پیمائش  کے مقامات (3-2) کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہوگی۔ جو اس گاؤں میں زیر زمین پانی کی سطح کے نمائندے ہوں گے۔

یہ ایپ پنچایتوں کو مضبوط ڈیٹا کے ساتھ مدد  فراہم کرے گی، جس کا  استعمال آگے  کارروائیوں کی بہتر منصوبہ بندی کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ زیر زمین  کا استعمال گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی ) اور مہاتما گاندھی نریگا یوجنا کی مشق کے حصے کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس ڈیٹا کا استعمال مختلف قسم کی تحقیق اور دیگر مقاصد کے لیے بھی  کیا جا سکتا ہے۔

ملک نے دیہی اور شہری دونوں شعبوں میں واٹرشیڈ کی ترقی، جنگل بانی، آبی ذخائر کی ترقی اور تجدیدکاری، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی وغیرہ کے ذریعےپانی کے  بندوبست  میں بہتری کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ تاہم، زیر زمین   پانی نکالنے کے ساتھ ساتھ    سطح پر موجود پانی کےوسائل کا استعمال، ملک کے کئی حصوں میں سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے کسانوں سمیت تمام کمیونٹیز کو پریشانی  ہورہی ہے۔ اس لیے ملک بھر میں پانی کی سطح کی پیمائش اور مشاہدہ ضروری ہو گیا ہے۔

کل منعقد ہونے والی جل دوت ایپ لانچ تقریب میں دیہی ترقی اور فولاد کےمرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے؛ دیہی ترقی ،صارفین کے امور، خوراک اور عوامی  تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت، سادھوی نرنجن جیوتی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل، دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا؛ سکریٹری، زمین  کے وسائل سے متعلق محکمہ ، جناب اجے ترکی؛ سکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت ،جناب سنیل کمار اور وزارت کے سینئر افسران موجود رہیں گے۔ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام میں شامل ہوں گے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10674)




(Release ID: 1862375) Visitor Counter : 191