شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی ہندوستان میں سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینے کے لئے ورچوئل طور پر سمفو این ای کانفرنس  کا آغاز کیا

Posted On: 24 SEP 2022 3:22PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے شعبے کے فروغ کے مقصد سے شراکتداروں ،باثر لوگوں اور پالیسی تھنکرس پر مشتمل سمفو این ای  شمال مشرقی خطے کی ترقی سے متعلق کانفرنس کے بارے میں مذاکرات کے سلسلے کا آغاز ہے۔

بھارت کا شمال مشرقی خطے کو  لذیذ کھانے پینے  ،مالا مال ثقافت ، وراثت ،فن تعمیر اورحیران کن اور دلکش قدرتی مناظر سے  نوازا گیا ہے اور اس سر زمیں  کا سب سے خوبصورت ترین مقامات میں شمار ہوتا ہے لیکن خطے میں سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینے کے لئے بہت بڑے مواقع موجود ہیں  جن سے خطے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023L8A.jpg

 

اس وژن کے ساتھ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے محکمے  میں سیاحت اور ثقافت کے وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے آج کانفرنس سمفو این ای کا ورچوئل طور پر آغاز کیا ۔اس دوروزہ کانفرنس کے موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے محکمے کے سکریٹری جناب لوک رنجن(این ای سی) وزارت کے سینئرافسر جناب لوک راج رنجن اور آٹھ ریاستوں ،سیاحتی بورڈ کے سینئر افسروں ، اہم شراکتداروں ، ٹوریسٹ آپریٹر اور ڈیجیٹل طور پر بااثر لوگ بھی موجود تھے۔

سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی جانب سے 24 اور27 ستمبر 2022 کو کانفرنس سمفو این ای کا ورچوئل طورپر اہتمام کیا جارہا ہے ۔اس دوروزہ کانفرنس کا مقصد یہ ہوگا کہ شمال مشرقی بھارت کے  اب تک پتہ نہ لگائی گئی خوبصورتی کو نمایاں کرنے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے اور شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے شعبہ کو تقویت دی جائے۔ورچواس کانفرنس میں مفکرین ،پالیسی تھنکرس ، سوشل میڈیا کے بااثر لوگوں ،ٹریول اور ٹول آپریٹرس کے علاوہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران کی جانب سے نظریات اور تجاویز پر بحث کی جائے گی اور انہیں ایک نئی شکل دی جائے گی ۔

اس خطے کوسیاحوں کی جانب سے اب تک  نہ پتہ لگائی گئی  خوبصورتی اور قدرتی مناظر قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان خوش مناظر  خوبصورتی   ،منفرد ثقافت اور قدرتی وسائل سے مالا مال کا ایک نایاب امتزاج کا حامل ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مثالی اور وژنری قیادت کے تحت حکومت ہند شمال مشرقی خطے کی تیز رفتار ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے۔ جناب ریڈی نے کہا کہ سمفو این ای  ایک ایسے بڑے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرےگا جس میں شمال مشرقی خطے کی سیاحت کی صلاحیت کو نکھارنے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مل کر کام کرنے کا بھی عہد کیا جائے گا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZPRE.jpg

 

 

شمال مشرقی خطے کی وزارت کے محکمے کے سکریٹری  جناب لوک رنجن نے سمفو این ای کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس شمال مشرقی خطے کی سیاحت کی صلاحیت کو نمایاں کرنے کے لئے اصل نظریات اور مواقع کے لئے ایک بساط بدلنے والی  ثابت ہوگی ۔ سمفو این ای کو ایک بڑا آغاز قرار دیتے ہوئے جنا ب رنجن نے کہا کہ شراکتداروں اور ساجھا داروں کی طرف سے ملنے والی تجاویز اور معلومات کو خاطر میں لایا جائے گا اور وزارت تمام توقعات کو پورا کرنے کے لئے ایک مشن موڈ میں کام کرے گی۔

این ای سی کے سکریٹری جناب کے موسیس چھالائی نے سمفو این ای سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے فروغ کے اگلے سطح کے لئے پوری طرح کام کررہی ہے ۔ سیاحت میں حالیہ برسوں میں کافی تیزی آئی ہے اور ٹیکنالوجی ،ڈیجیٹائزیشن  کے ساتھ خطے میں سیاحت کو خاطر خواہ تقویت حاصل ہوگی۔

این ای ایچ ایچ ڈی سی کے ایم ڈی ریٹائر برگیڈئر آر کے سنگھ نے کہا کہ تمام شراکتداروں کے اجتماعی جذبے سے حکومت ہند شمال مشرقی خطے میں کو ایک ماحول دوست  سیاحت پیدا کرنے کے لئے کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی سیاحت کے فروغ کے لئے  بھر پور کوششیں کی جائیں گی۔ جس سے شمال مشرقی خطے کی دستکاری اور ماسٹر دستکاروں کی کاریگری کو نمایاں کیا جاسکے۔

این ای ڈی ایف آئی کے سی ایم ڈی جناب پی  وی ایس ایل این مورتی نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ سے متعلق آئندہ اسٹارٹ اپس نے شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے  دلکش منظر کو یکسر طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔

سمفو این ای کے آج کے اجلاس میں شیلانگ کے فوک میوزک بینڈ سمر سالٹ کی شرکت بھی دیکھی گئی ۔ بینڈ کے ممبر کٹ شینگ پلینگ نے موسیقی کی اہمیت  کو اجاگر کیا جو شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک نظیر قائم کرے گی ۔

بائیکرس ۔ٹیم ونڈرس کے ایک گروپ نے شمال مشرقی خطے میں اپنے خوبصورت سفر کے تجربے مشترک کئے ۔ٹیم کے ممبر جناب پون نے اس پلیٹ فارم پر اپنی تجاویز بھی مشترک کیں۔

سمفو این ای کے آج کے اجلاس میں مفکرین ،پالیسی تھنکرس ، اسٹیٹ ٹورزم بورڈ س ،سوشل میڈیا کے بااثر لوگوں ،ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرس کی بہت سی ممتاز ہستیوں نے اس میں شرکت کی۔ ان اجلاس میں ریاستی سرکاروں اور متعلقہ ریاستوں کے مقامی ٹور آپریٹرس کے سینئر ٹورزم کے عہدیداران بھی شامل ہوئے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042YY9.jpg

 

 

سمفو این ای کا مقصد سیاحوں اور ٹور آپریٹرس کو درپیش تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے ون اسٹاپ سلوشن تیار کرنا ہے، جبکہ لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں کو حل کرتے ہوئے سیاحوں کے لئے سہولیات کے لئے کارروائیاں پوری کرنا ہے اور سیاحوں کے درمیان مقامات کے بارے میں بیداری کی کمی کو حل کرنا ہے اور عوام میں ضروری معلومات پھیلانا ہے اور مارکیٹنگ اور پروموشنل سرگرمیوں کو فروغ دینا ۔

 

سمفو این ای کا اختتامی اجلاس 27 ستمبر 2022 کو ہوگا اور اس سے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما خطاب کریں گے۔

 

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.10655


(Release ID: 1862213) Visitor Counter : 191