نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

صدرجمہوریہ ہند نے سال 2020-21 کے لیے نیشنل سروس اسکیم ایوارڈز تقسیم کیے

Posted On: 24 SEP 2022 3:40PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدرمملکت محترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں سال 2020-2021 کے لئے قومی خدمت اسکیم ایوارڈتقسیم  کئے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک نے ایوارڈکی تقریب میں شرکت کی۔ سکریٹری، یوتھ افیئر، شری سنجے کمار اور سکریٹری، اسپورٹس، شریمتی۔ سجاتا چترویدی اور وزارت کے سینئر افسران اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

 

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، نوجوانوں کے امور کا محکمہ  ملک میں این ایس ایس کو مزید فروغ دینے کے لیے  ہر سال یونیورسٹیوں/+2 کونسل، پروگرام آفیسرز/این ایس ایس یونٹس اور این ایس ایس کے رضاکاروں کی طرف سے رضاکارانہ کمیونٹی سروس میں نمایاں خدمات کو تسلیم کرنے اور انعام دینے کے لیے نیشنل سروس سکیم ایوارڈ سے نوازتا ہے ۔ اس وقت، این ایس ایس کے پاس ملک بھر میں تقریباً 40 لاکھ رضاکار ہیں۔ سال 2020-21 کے لیے 3 مختلف زمروں میں نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) ایوارڈ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

زمرے

ایوارزکی تعداد

ایوارڈ کی قدر

1

یونیورسٹی /+2 کونسل

2

پہلا ایوارڈ: 5,00,000 روپئے (این ایس ایس  پروگرام کی ترقی کے لیے) یونیورسٹی/ +2 کونسل کو ٹرافی کے ساتھ۔

پروگرام کوآرڈینیٹر کو ایک سرٹیفکیٹ اور چاندی کا تمغہ۔

 دوسرا ایوارڈ: 3,00,000 لاکھ روپے (این ایس ایس پروگرام کی ترقی کے لیے) یونیورسٹی/ +2 کونسل کو ٹرافی کے ساتھ۔

پروگرام کوآرڈینیٹر کو ایک سرٹیفکیٹ اور چاندی کا تمغہ۔

2

این ایس ایس یونٹ اوران  کے پروگرام آفیسرس

10+10

ہر این ایس ایس یونٹ کو 2,00,000 روپے (این ایس ایس پروگرام کی ترقی کے لیے)، ٹرافی کے ساتھ۔

1,50,000 روپے  ہر پروگرام آفیسر کو سرٹیفکیٹ اور چاندی کے تمغہ کے ساتھ۔

3

این ایس ایس رضاکار

30

ہر رضاکار کو 1,00,000 روپے ، ایک سرٹیفکیٹ اورچاندی کے تمغہ کے ساتھ۔

 

این ایس ایس ایک مرکزی شعبے کی  اسکیم ہے جس کا آغاز سال 1969 میں رضاکارانہ کمیونٹی سروس کے ذریعے طالب علم نوجوانوں کی شخصیت اور کردار کی نشوونما کے بنیادی مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا۔ این ایس ایس کی نظریاتی سمت مہاتما گاندھی کے نظریات سے متاثر ہے۔

این ایس ایس کا یہ نعرہ "میں نہیں، لیکن آپ" مناسب ترین نعرہ ہے ۔

 

 

مختصرطور پر این ایس ایس کے رضاکار سماجی  اہمیت کے مسائل پر باقاعدہ اور خصوصی کیمپنگ سرگرمیوں کے ذریعے کام کرتے ہیں، جو کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس طرح کے مسائل میں (i) خواندگی اور تعلیم، (ii) صحت، خاندانی بہبود اور غذائیت، (iii) ماحولیات کا تحفظ، (iv) سماجی خدمت کے پروگرام، (v) خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام، (vi) اقتصادی ترقی سے منسلک  سرگرمیاں  ، (vii) آفات کے دوران بچاؤ اور راحت، (viii)  صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیاں وغیرہ پروگرام شامل ہیں ۔

ایوارڈز کی تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں:

 

*************

 

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

U. No.10651

 



(Release ID: 1862199) Visitor Counter : 125