مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بہتر ڈیجیٹل مستقبل صرف وسیع ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے ، ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنے اور سب کے لئے ڈیجیٹل خدمات تک رسائی کو یقینی بناکر ہی تعمیر کیا جاسکتا ہے:دیوو سنہ چوہان
جناب دیوو سنہ چوہان نے بوچاریسٹ میں بین لااقوامی مواصلاتی یونین کے مکمل اجلاس 2022 میں وزارتی سطح کے گول میز اجلاس سے خطاب کیا
Posted On:
25 SEP 2022 7:37PM by PIB Delhi
مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوو سنہ چوہان نے کہا کہ بہتر ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر وسیع ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، ہر شہری کو سرکاری خدمات کی تقسیم کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنے اور سب کے لئے ڈیجیٹل خدمات تک رسائی کو یقینی بناکر ہی کی جاسکتی ہے۔ وہ آج رومانیہ کے بوچاریسٹ میں وزارتی سطحی گول میز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، جو انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشن یونین (آئی ٹی یو)کے مکمل اجلاس 2022 کا حصہ ہے۔اجلاس کا موضوع’’بہتر ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر‘‘ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دیوو سنہ چوہان نے بہتر اور شمولیاتی ڈیجیٹل مستقبل کی سہولت کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کے مربوط نظریے پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ضروری چیک باکس پر نشان لگا دیا ہے۔ مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سر کار کے عہد کی مثال دیتے ہوئے وزیر مملکت نے اشارہ دیا کہ حکومت ہند نے 2023تک ملک کے تمام6,40,000 گاؤں میں موبائل خدمات اور 2025 تک آپٹکل فائبر کی توسیع کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ حال ہی میں کامیاب 5جی اسپیکٹرم نیلامی، جس میں 1.5لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، صنعت کی طرف سے انتہائی حوصلہ افزا رد عمل کا اشارہ دیتا ہے۔ یہ شہریوں پر مرکوز اور صنعت کے موافق عوامی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور ہندوستان کے مستقبل کے تئیں ان کے مثبت وژن کا بھی اشارہ ہے۔
جناب چوہان نے وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے ذریعے شروع کی گئی انڈیا ڈیجیٹل پہل کی کامیابی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے آدھار اور آدھار پر مبنی نظام (اے ای پی ایس)کی کامیابی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے باوقار ایوان کو یہ بھی بتایا کہ اے ای پی ایس سے روزانہ 40 کروڑ کی لین دین ہورہی ہے اور یہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ ترقی کے ذریعے مربوط مالی شمولیت کی ایک اچھی مثال ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جو لوگ اب تک اس سے نہیں جڑے ہیں ، ان تک رسائی کے لئے ہندوستان نے دور دراز اور دیہی علاقوں میں 5,70,000 کامن سروس سینٹر قائم کئے ہیں، جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مختلف سرکار-سے –شہری(جی 2سی)اور دیگر شہریوں پر مرکوز ای-خدمات کی تقسیم ممکن ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ساتھ اپنی اعلیٰ روایتوں کو ساجھا کرنے کے لئے تیار ہے۔جناب دیوو سنہ چوہان نے آئی ٹی یو کونسل میں ہندوستان کے از سر نو انتخاب کے لئے اور ریڈیو ریگولیشن بورڈ کے ممبر کے طورپر محترمہ ایم ریوتی کو منتخب کرنے کے لئے ممبر ممالک سے اپنی حمایت دینے کو کہا۔
بعد میں مواصلا ت کے وزیر مملکت نے کامن ویلتھ ٹیلی کام آرگنائزیشن کے سربراہوں کو بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں آئی سی ٹی کی وسیع رسائی سے ہندوستان میں کثیر رخی تبدیلی آرہی ہے۔یہ پہل وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت ہند کے ’’انتودیہ‘‘فلسفے کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی –معاشی حاشیے پر رہنے والے لوگوں کی بہتری کے لئے ہم عہد بند ہیں اور مواصلات کا اس میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ہندوستان 1869سے آئی ٹی یو کے اہداف میں تعاون دے رہا ہے اور پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 کو پورا کرنے کے لئے تمام اقدامات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ’’وسودیو کُٹُمبکم‘‘کے فلسفے میں یقین رکھتے ہیں اور اسی لئے ہم پوری انسانیت کی فلاح کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے سی ٹی او ممالک کو ڈیجیٹل فاصلے کو پاٹنے میں ہندوستان کی مہارت کی پیشکش کی۔ جناب چوہان نے سی ٹی او ممالک کے ساتھ مزید تعاون پر اصرار کیا۔
*************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.10645
(Release ID: 1862152)
Visitor Counter : 170