قبائیلی امور کی وزارت
جل شکتی اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج نئی دہلی میں صفائیستھرائی سے متعلق پروگرام میں حصہ لیا
Posted On:
24 SEP 2022 6:21PM by PIB Delhi
جل شکتی اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج شری جگناتھ مندر، تیاگراج نگر، نئی دہلی کے احاطے میں منعقد ایک صفائی ستھرائی اور عوامی بیداری سے متعلق پروگرام کی قیادت کی۔
مذکورہ پروگرام کا انعقاد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 72 ویںیوم پیدائشکے موقع پرملک گیر پروگرام "سیوا پکھواڑہ" کے تحت کیا گیا۔ ’’سیوا پکھواڑہ‘‘ پروگرام وزیراعظم کی سالگرہ یعنی 17 ستمبر سے شروع ہوکر 2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اس پروگرام کا مقصد ماحولیات سے متعلقصفائی ستھرائی، پانی کے تحفظ، شجرکاری ، خون کے عطیہ وغیرہ کے تئیں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
مذکورہ پروگرام میں جل شکتی اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب بشویشور توڈو نے ایک بیدار معاشرے اور ترقی پسند قوم کے لیے صفائی کی اہمیت کے بارے میں وہاں موجود لوگوں کو واقف کرایا اور مشہور اوڈیامقولہ "مانو سیوا ہی مادھو سیوا"( انسانیت کی خدمت ہی ایشور کی خدمت ہے، جس سے ایک دن بھارت وشو گرو بنے گا) کے ساتھ اپنی بات کو ختم کیا۔
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:10625)
(Release ID: 1862015)
Visitor Counter : 121