ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سوچھ وایوسرویکشن – نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) کے تحت شہروں کی درجہ بندی
Posted On:
24 SEP 2022 4:18PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزراء کی دو روزہ قومی کانفرنس 23 سے24 ستمبر 2022 کو گجرات کے ایکتا نگر میں منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم نے ورچوئل طور پر کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔
آلودگی پر قابوپانے اور روک تھام سے متعلق ایک متوازی اجلاس کے دوران، ریاستوں کو نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) کے تحت جاری ’سوچھ وایو سرویکشن -شہروں کی درجہ بندی ‘ کے رہنما خطوط کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر کی رہنمائی میں، وزارت سوچھ وایو سرویکشن کا آغاز کرنے جارہی ہے، جو 26-2025 تک فضائی آلودگی 40 فیصد تک کم کرنے کے نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) کے حصے کے طور پر تیار کی گئی شہروں سے متعلق کارروائی کے منصوبوں کو نافذ کرنے کے لئے ملک کے 131 شہروں کی درجہ بندی کے تعین کو فروغ دیتا ہے۔
131 شہروں کو آبادی کی بنیاد پر تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ میں47 شہرہیں، جن کی آبادی 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔ دوسرے گروپ میں 44 شہرہیں جن کی آبادی 3 سے 10 لاکھ کے درمیان ہے۔ تیسرے گروپ میں تین لاکھ سے کم آبادی والے 40 شہر ہیں۔
’پران ‘آن لائن پورٹل پر دیئے گئے فریم ورک کے مطابق شہروں کو ازخود تجزیہ کرنا ضروری ہے۔ یہ تجزیہ ہر سال کیا جاتا ہے۔ شہروں کو ٹھوس فضلات کے بندوبست ، سڑک دھول بندوبست ، تعمیر اور انہدام کی وجہ سے نکلنے والے کچرے کابندوبست، گاڑیوں سے گیس کے اخراج پر کنٹرول اور صنعتی آلودگی کے سلسلے میں لاگو کی گئی سرگرمیوں اور اقدامات کی رپورٹ دینی ہوتی ہے۔
ازخود تجزیہ اور تیسرے فریق کے تجزیہ کی بنیاد پر، ہر گروپ میں تین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شہروں کومسابقتی وفاقیت کے جذبے کےمطابق نقد انعامات دیے جائیں گے۔ یہ تخلیقی مسابقت کو فروغ دیتا ہے، تاکہ ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسابقتی وفاقیت کے جذبے کے مطابق مختلف اقدامات کئے جا سکیں۔ یہ سروے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے شہروں کو اپنا کارروائی کا منصوبہ بنانے کے لیے ایک ٹول فراہم کرتا ہے۔ یہ شہروں کی درجہ بندی کے تعین کے لیے ہوا کی کوالٹی کے معیار کی پیمائش پر مبنی نہیں ہے۔ یہ ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے شہروں کے ذریعہ مختلف علاقوں میں کئے گئے کام پر مبنی ہے۔ شہروں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے ہوا کے معیار میں بہتری آئے گی۔ اس طرح، یہ ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک منصوبہ پر عمل درآمد کا ٹول فراہم کرتا ہے اور شہروں کا جائزہ لیتا ہے کہ انھوں نے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنے کام کو کتنے بہتر طریقے سے مربوط کیا ہے۔
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزرات کے ذریعہ منعقدہ قومی کانفرنس میں ملک بھر کے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزراء نے حصہ لیا ۔ اس دو روزہ قومی کانفرنس میں ریاستوں کے جنگلات اور ماحولیات کے وزراء، متعلقہ ریاستوں کے سکریٹری، ریاستی پی سی بی/پی سی سی، پی سی سی ایف کے چیئرمین اور وزارت کے سینئر افسران نے حصہ لیا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10623)
(Release ID: 1861998)
Visitor Counter : 175