ٹیکسٹائلز کی وزارت
گوئٹے مالا میں میڈ ان انڈیا – تجارتی نمائش میں ہندوستانی دستکاروں نے اپنی چمک بکھیر دی
ہندوستان بھر سے دس قومی نامور کاریگروں اور برآمد کنندگان دستکاری مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کر رہے ہیں
گوئٹے مالا (لاطینی امریکہ) کے نائب صدر نے انڈیا پویلین کا افتتاح کیا
Posted On:
24 SEP 2022 10:07AM by PIB Delhi
دستکاری کی برآمدات کے فروغ کی کونسل (ای پی سی ایچ) گوئٹے مالا (لاطینی امریکہ) میں واقع ہندوستانی مشن کے ساتھ مل کر گوئٹے مالا سٹی، گوئٹے مالا میں 22 سے 24 ستمبر 2022تک ہندوستانی آرٹ اور دستکاری نیز ہندوستانی دستکاروں اور برآمد کنندگان کی دیگر مصنوعات پر ایک میڈ ان انڈیا - تجارتی نمائش کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس میں ہندوستانی دستکاری کی مینوفکچرنگ کرنے والے اور برآمد کنندگان نے دیگر مصنوعات کے ساتھ ہندوستانی نوادرات اور دستکاری کی نمائش کی۔ ہندوستان بھر سے دس قومی نامور دستکاروں اور برآمد کنندگان دستکاری مصنوعات کی وسیع رینج پیش کر رہے ہیں، جس میں گھر کی سجاوٹ کے سامان ، گھریلو فرنیشنگ، قالین، فرنیچر، لیمپ، فیشن کے زیورات اور لوازمات، دھوپ –اگربتی، خوشبودار اور صحت سے متعلق مصنوعات وغیرہ شامل ہیں۔
ای پی سی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب راکیش کمار نے بتایا کہ گوئٹے مالا کے نائب صدر اور قائم مقام صدر عزت مآب گوئی لیرمو کاسٹیلواور گوئٹے مالا میں ہندوستان کے سفیر، ڈاکٹر منوج کمار مہا پاترا نے گوئٹے مالا میں میڈ ان انڈیا تجارتی نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس شعبہ میں میڈ اِن انڈیا –تجارتی نمائش کے انعقاد کے لیےای پی سی ایچ کو اپنا مکمل تعاون فراہم کیا ۔ اس کے ذریعہ دستکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو فروغ دینے میں دستکاری برآمدکرنے والی برادری کے ناقابل تسخیر جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔
ای پی سی ایچ کے چیئرمین جناب راج کمار ملہوترا نے بتایا کیا کہ ہندوستانی آرٹ اور دستکاری پر یہ میڈ ان انڈیا - تجارتی نمائش نمائش کنندگان اور خریداروں کو ایک قابل عمل کاروباری آپشن فراہم کرے گی۔ امید کی جاتی ہے کہ ہندوستانی مشنوں کے تعاون سے ہندوستانی آرٹس اور دستکاری پر میڈ اِن انڈیا تجارتی نمائش کے ذریعہ لاطینی امریکہ کے خطے میں تجارت اور لوگوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کا باعث بنے گی۔
گوئٹے مالا میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر منوج کمار مہا پاترا نے بتایا کہ میڈ ان انڈیا - تجارتی نمائش ہندوستان کے تنوع کو پیش کرنے کا ایک موقع ہے، جس کی دنیابھر میں ستائش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح دنیا کے سامنے ہندوستان کی بھرپور صلاحیتوں، مسابقتی برتری کی نمائش کرنے اور عالمی معیار کی تعمیل کی پابندی کرنے کا ایک موقع بھی ملتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ای پی سی ایچ ایک نوڈل ایجنسی ہونے کے ناطے، دنیا کے مختلف مقامات پر ہندوستان کی دستکاری کی برآمدات کو فروغ دیتی ہے اور یہ اعلیٰ معیار کے دستکاری سامان اور خدمات کی قابل اعتماد سپلائی کرتی ہے اور بیرون ملک ہندوستان کی شبیہ کو پیش کر تی ہے۔ سال 2021-22 کے دوران دستکاری کی برآمدات 33253.00 کروڑ روپے(4459.76 ملین امریکی ڈالر)تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے روپے کی بنیاد پر 29.49فیصد اور امریکی ڈالر کے لحاظ سے 28.90فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم، لاطینی امریکہ کو دستکاری کی برآمدات سال 2021-22 میں 682 کروڑ روپے (92 ملین امریکی ڈالر) رہا۔
گوئٹے مالا کے نائب صدر اور قائم مقام صدرعزت مآب گوئی لیر مو کاسٹیلو اور گوئٹے مالا میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر منوج کمار مہا پاترا دیگر معززین کے ساتھ گوئٹے مالا کے گوئٹے مالا سٹی میں واقع کیالا میں منعقدہ ہندوستانی فنون اور دستکاری پر –میڈ اِن انڈیا تجارتی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے
گوئٹے مالا کے نائب صدر اور قائم مقام صدرعزت مآب گوئی لیر مو کاسٹیلو اورگوئٹے مالا میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر منوج کمار مہا پاترا دیگر معززین کے ساتھ گوئٹے مالا کے گوئٹے مالا سٹی میں واقع کیالا میں منعقدہ ہندوستانی فنون اور دستکاری پر –میڈ اِن انڈیا تجارتی نمائش میں شرکت کرنے والے قومی ایوارڈ یافتگان اور نامور دستکاروں کے ہمراہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
10615
(Release ID: 1861923)
Visitor Counter : 204