مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 23-2022 میں پونجی پرمبنی سرمایہ کاری کے لئے ریاستوں کے لئے خصوصی امداد کی اسکیم

Posted On: 23 SEP 2022 7:45PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے سال 23-2022 میں پونجی پر مبنی سرمایہ کاری کے لئے ریاستوں کو خصوصی امداد نامی اسکیم شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاستی سرکاروں کو پونجی پر مبنی سرمایہ کاری کے پروجیکٹوں کے لئے 50 سالہ بلا سودی قرض کی شکل میں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

اسکیم کے حصے V(آپٹیکل فائبر کیبل)کے تحت 3000کروڑ روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے اور یہ آپٹکل فائبر کیبل (او ایف سی)نیٹ ورک پر پونجی پر مبنی پروجیکٹوں کے لئے ریاستوں کو دستیاب ہوگی۔محکمہ مواصلات کی سفارش پر محکمہ اخراجات نے حال ہی میں بالترتیب 50کروڑ ، 84 کروڑ، 65 کروڑ اور 156کروڑ کے اختصاص کے ساتھ چار ریاستوں یعنی اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، ہریانہ اور کرناٹک کی تجاویز کو منظوری دی ہے۔

*************

 

                                                                       

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10609


(Release ID: 1861882) Visitor Counter : 163


Read this release in: Odia , English , Hindi , Marathi