سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

رائل سوسائٹی آف کیمسٹری (آرایس سی )اورسی ایس آئی آر پورے بھارت کے اسکولوں میں کیمسٹری میں معاونت کی غرض سے مل کر کام کریں گے


ملک بھرکے لگ بھگ 2000 طلباء نے سی ایس آئی آر کی 30لیبارٹریوں میں منعقدہ آرایس سی کےسکّوں سے متعلق  عالمی تجربہ میں شرکت کی

Posted On: 23 SEP 2022 11:23AM by PIB Delhi

کیمسٹری کی رائل سوسائٹی اورصنعت اورسائنسی تحقیق کی کاؤنسل (سی ایس آئی آر) نے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں کیمیکل سائنسز کو فروغ دینے کی غرض سے رابطہ کاری کے ایک پروگرام کی معاؤنت کے لئے شراکت داری کی ہے

ملک بھرکے لگ بھگ 2000طلباء نے ، سی ایس آئی آرکی سبھی 30لیبارٹریوں میں منعقدہ سکّوں سے متعلق عالمی تجربہ میں شرکت کی دونوں تنظیموں نے ایک مفاہمت نامہ پردستخط کئے ہیں ، جس کے تحت سی ایس آئی آر کے جگیاسا پروگرام –اسکولی بچوں اور تحقیق کاروں اورمحققین کے لئے مخصوص کل ہند رابطہ کاری سے متعلق پروگرام –کے سلسلے میں مل کر کام کرنے کا عزم کیاگیاہے ۔ یہ مفاہمت نامہ ، غیرمالیاتی ہوگا اوریہ کم از کم تین سال کی مدت تک کے لئے محدود ہوگا ،جب کہ اس کی مدت میں تجدید کا متبادل موجود ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015VZW.jpg

سی ایس آئی آر، سائنس اورٹیکنولوجی کے سبھی پہلوؤں –کان کنی سے کیمیکلز اور بحری سائنس تک –میں تحقیق وترقی کے لئے وقف ہے ۔ اس تنظیم کے پاس  پورے بھارت میں لیباریٹریوں اوررابطہ کاری کے مراکز کاایک نیٹ ورک موجود ہے ۔

جگیا ساپروگرام ، بھارت میں تعلیم  سے متعلق موجودہ پروگراموں کی تکمیل کرے گا۔ مثال کے طورپر –آرایس سی ، جگیاسا ساجھیدار ی کی بدولت آرایس سی  کے اساتذہ  کی تربیت سے متعلق موجود ہ پروگرام اورکیمسٹری  کیمپس میں توسیع کرنے میں مددملے گی ۔اس کے علاوہ بہت سے آن لائن تعلیمی پہل قدمیوں کا آغاز کیاجائے گا۔

جگیاسا پروگرام کے آغاز سے متعلق تقریب کے حصے کے طورپر ، اس اشتراک کے تھت سبھی سی ایس آئی آر لیباریٹریوں سمیت ایک عالمی تجربہ منعقد کیاجارہاہے ۔ کم از کم 2000اسکولی بچوں اور150اساتذہ اور350رضاکاروں نے سی ایس آئی آر کی سبھی 30لیباریٹریوں میں منعقدآرایس سی کے سکوں  سے متعلق عالمی تجربہ میں حصہ لیا۔ جس میں شرکاء سے کہاگیاتھا کہ وہ مختلف قسم کے سکّوں سے بنی بیٹریوں کا موازنہ کریں ۔

اس مفاہمت نامہ پردونوں تنظیموں نے 22ستمبرکو ایک تقریب میں دستخط کئے تھے ۔ اس مفاہمت نامہ پرسی ایس آئی آر کی ڈاکٹرگیتاوانی رایاسم اورآرایس سی کے چیف آپریٹنگ آفیسرجناب پال لیو س  نے سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹراین کلائی سیلوی اورنیشنل فزیکل لیباریٹری (سی ایس آئی آر-این پی ایل ) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وینوگوپال اچنتا کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HSBZ.jpg

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -10591


(Release ID: 1861699)