کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

گجرات نے ویگن فوڈ کے زمرے کے تحت سبزیوں پر مبنی گوشت کی مصنوعات کی پہلی کھیپ امریکہ کو برآمد کی


مرکز کا آسٹریلیا، اسرائیل اور نیوزی لینڈ کو  ویگن فوڈس اشیاء کی  برآمد کو فروغ دینے کامنصوبہ  ہے

Posted On: 22 SEP 2022 2:45PM by PIB Delhi

 زرعی خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی اشیاء کی منفرد برآمدات کو فروغ دینے کے اقدام تحت، برآمدات کی فروغ سے متعلق ادارے -  ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کے ذریعے مرکز نے گجرات کے کھیڑا ضلع کے ناڈیاڈ سے کیلیفورنیا،  امریکہ (یو ایس اے) تک، ویگن فوڈ کے تحت پودوں پر مبنی گوشت کی مصنوعات کی پہلی کھیپ کی برآمدات میں سہولت فراہم کی ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں ویگن فوڈ اشیاء  کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ، ویگن فوڈاشیاء کے زیادہ تغذیے  کی وجہ سے پودوں پر مبنی فوڈ اشیاء  کی بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ اس کے بھرپور فائبر اور کم کولیسٹرول کے مواد کی وجہ سے، ویگن فوڈ اشیاء  پوری دنیا میں خوراک کی متبادل  مصنوعات بنتی جارہی ہیں۔

پہلی کھیپ جو ناڈیاڈ سے امریکہ کو برآمد کی گئی تھی اس میں ویگن فوڈ اشیاء جس میں موموس، منی سموسے، پیٹیز، نگٹس، اسپرنگ رولس، برگر وغیرہ شامل ہیں، کے لیے لاجسٹک سپورٹ کھیڑا ضلع انتظامیہ نے فراہم کی تھی۔

نئے غیر ملکی ٹھکانوں کی دریافت پر زور دیتے ہوئے ، اپیڈا کے چیئرمین ، ڈاکٹر ایم انگامتھو نے کہا کہ اپیڈا روایتی جانوروں پر مبنی گوشت کی برآمدی منڈی کو متاثر کیے بغیر پودوں پر مبنی گوشت کی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر ، کھیڑاضلع  مجسٹریٹ  کے. ایل. بچانی نے مستقبل میں برآمد سے متعلق سرگرمیوں کے لئے اپیڈا کو تمام تر ضروری مددفراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جناب بچانی نے کہا  کہ ’’علاقائی ہیڈ ، اپیڈا گجرات کی کوششوں سے ایسا ممکن ہوا ہے کہ پلانٹ پر مبنی کھانے کی مصنوعات کی پہلی کھیپ کو ناڈیاڈ سے امریکہ روانہ کیا جارہا ہے‘‘۔

 

اپیڈا نے آئندہ مہینوں میں آسٹریلیا ، اسرائیل ، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک میں پین کیک ، ناشتے ، پنیر وغیرہ سمیت متعدد ویگن فوڈز مصنوعات کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس موقع پر، اے پی ای ڈی اے، گجرات کے علاقائی  ہیڈ نے اے پی ای ڈی اے کی برآمد کی جانے والی اشیاء  میں  پودوں پر مبنی گوشت کی اور مصنوعات کو شامل کرنے پر زور دیا۔ پودوں پر مبنی کھانے کی مصنوعات کی پہلی کھیپ گرینسٹ اور ہولسم فوڈز نے برآمد کی تھی۔

اے پی ای ڈی اے نے ورچوئل طور پر منعقد کاروباری میلے،  کسانوں سے منسلک پورٹل ، ای آفس، ہارٹی نیٹ ٹریس ایبلٹی سسٹم، خریدار اور فروخت کنندگان کی ملاقات، ریورس بایرس سیلرس میٹس،مصنوعات سے متعلق مخصوص مہم وغیرہ کے انعقاد کے لیے ورچوئل پورٹلز کو فروغ دینےکے ذریعے  برآمدات کی متعدد سرگرمیاں انجام دی ہیں اور مختلف اقدامات کیے ہیں۔ اے پی ای ڈی اے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے اور ریاست سے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اے پی ای ڈی اے برآمدی جانچ اور باقیات کی نگرانی کے منصوبوں کے لیے تسلیم شدہ لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن اور مضبوطی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اے پی ای ڈی اے  زرعی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، معیار کی بہتری اور مارکیٹ کی ترقی کے لیے مالی معاونت کی اسکیموں کے تحت بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

اے پی ای ڈی اے بین الاقوامی تجارتی میلوں میں برآمد کاروں کی شرکت کا اہتمام کرتا ہے، جو برآمدکاروں کو اپنی خوراک کی مصنوعات کو عالمی منڈی میں مقام دلانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اے پی ای ڈی اے زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اے اے ایچ اے آر(آہار) آرگنک ورلڈ کانگریس، بایو فیک انڈیا، وغیرہ جیسے قومی پروگراموں کا بھی اہتمام کرتا ہے۔

برآمد کی جانے والی اشیاء کے سرٹیفکیشن  کے بلارکاوٹ معیار کو یقینی بنانے کے لیے، اے پی ای ڈی اے نے برآمد کاروں کو مصنوعات کی وسیع رینج کی جانچ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پورے ملک میں  220 لیبز کو منظوری دی ہے۔

**********

 

ش ح۔ش ر ۔ر ا

U- 10589


(Release ID: 1861691) Visitor Counter : 123