کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پیوش گوئل نے کثیر جہتی کے نظریات کی حفاظت کرنے اور اسے فروغ  دینے کی بھرپور کوششوں پر زور دیا


وزیر موصوف نے  وزارتی سطح کے لیے خاص طور سے تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق ایجنڈے اور ترجیحات پر، اتفاق رائے پر مبنی نتائج کی دستاویز پر زور دیا

گوئل نے جی 20 سے اپیل کی کہ وہ کووڈ-19 کی تشخیص اور علاج میں ٹرپس کی چھوٹ کو آگے بڑھانے  پر مثبت اور بروقت بات چیت کا عہدکرے

وزارتی میٹنگ میں ماہی پروری پر بات چیت اور عوامی حصص داری اور ای-کامرس کی قانونی مہلت کے مستقل حل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے:پیوش گوئل

گوئل نے  جغرافیائی و سیاسی اور وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے درمیان لچکدار عالمی سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے لیے اجتماعی حل تلاش کرنے پر زور دیا

وزیر موصوف نے وزیر اعظم مودی کی ماحولیات سے متعلق طرز زندگی (لائف) پر مبنی صحت مند اور پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے کی اپیل کی

Posted On: 22 SEP 2022 7:59PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کثیرجہتی کی حفاظت کرنے اور اسے فروغ دینے کی بھرپور کوششوں پر زور دیا۔ وہ انڈونیشیا کے بالی میں جاری، جی 20 تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت کے وزارتی اجلاس میں اپنا افتتاحی بیان دے رہے تھے۔

انہوں نے اپنے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کثیرجہتی کو نقصان پہنچایا گیا تو دنیا کے پاس مذاکرات اور سفارت کاری کو فروغ دینے کے لیے بہت سے فورمز نہیں بچیں گے اور اس طرح آزاد تجارت کو نقصان پہنچے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان ایک منصفانہ، شفاف اور اصولوں پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کے لیے تمام اقوام کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتے ہوئے اتفاق رائے پر مبنی نتیجہ حاصل کرنے کی کوششوں میں انڈونیشیا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کثیرجہتی کو ہندوستان عالمی تجارت کو منظم کرنے اور سہولت فراہم کرنے کی بنیاد مانتا ہے، وزیر موصوف نے ڈبلیو ٹی او ایم سی 12 کے نتائج کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے جی 20 پر زور دیا کہ وہ ایم سی 12 کے ذریعہ لازمی طور پر اہم شعبوں پر مثبت اور بروقت بات چیت کے لیے خود کو پابند کرے جس میں ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات اور ٹرپس کی چھوٹ میں توسیع بھی شامل ہے، تاکہ 6 ماہ کی مقررہ مدت کے اندر کووڈ-19 کی تشخیص اور علاج کی تیاری اور فراہمی کا احاطہ کیا جاسکے۔ انہوں نے ممبران سے یہ بھی کہا کہ ہمارے ماہی گیری سے متعلق مذاکرات اور عوامی حصص داری، ای کامرس کی قانونی مہلت کے مستقل حل وغیرہ پر فوری توجہ دینے اور فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وبائی مرض اور دیگر حالیہ جغرافیائی و سیاسی پیش رفتوں کے تناظر میں، دنیا نے سپلائی چین میں رکاوٹیں دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے تحفظ اور اعتدال کی روایات اور اقدار پر مبنی صحت مند اور پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اس سلسلے میں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے تجویز کردہ ’لائف‘ اپروچ، یعنی ’ماحولیات سے متعلق طرز زندگی‘ پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے اور ماحولیاتی پائیداری کو بڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے تمام ممبران سے اپیل کی کہ وہ انتہائی لچک کا مظاہرہ کریں اور جون میں منعقد ڈبلیو ٹی او ایم سی 12 کے تجربے سے استفادہ کریں جہاں یکساں اور منصفانہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی تھی۔

ہندوستان کے موقف کو بڑی حمایت حاصل ہوئی اور کئی اراکین نے نتائج دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، اور ہندوستان کی تجویز سے اتفاق کیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10575



(Release ID: 1861639) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Marathi