سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت کل اشاراتی  زبان کا دن منائے گی

Posted On: 22 SEP 2022 6:28PM by PIB Delhi

انڈین سائن لینگویجز ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی ) ، نئی دہلی،ڈی ای پی ڈبلیوڈی(دیویانگجن ) ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کے زیراہتمام نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل سنٹر(آئی آئی سی )کے سی ڈی دیشمکھ آڈی ٹوریم میں 23 ستمبر 2022 کو اشاراتی زبان کا دن-2022 منائے گا۔

جب سے اقوام متحدہ نے 23 ستمبر کو اشاروں کی زبانوں کا عالمی دن قرار دیا ہے، آئی ایس ایل آر ٹی سی ہر سال 23 ستمبر کو اسے مناتا ہے۔ اس سال وزیر داخلہ کی زیر صدارت نفاذ سے متعلق قومی کمیٹی (این آئی سی) نے منجملہ دیگر چیزوں کے "آزادی کا امرت مہوتسو" کی تقریب کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی  وزارت (معذور افراد کوبااختیاربنانے  کے محکمہ )کے ذریعہ23ستمبر2022کو ’’اشاراتی زبان کے دن ‘‘کا اہتما م کرنے اور منانے کے لیے    اس تقریب کی منظوری دی ۔ اس اہم  تقریب کے موقع پر، ڈی ای پی ڈبلیوڈی /سی آرسیز/آرسیز/ایسوسی ایٹیڈ این جی اوز/ڈیف اسکولز کے تحت تمام این آئیز کو صلاح  دی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ اداروں  کے اندر اور باہر اشاروں کی زبان کا دن منانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوامی رسائی (جن بھاگی داری )حاصل کی جا سکے۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی زیادہ سے زیادہ شہریوں، فریقوں ، خدمات فراہم کرنے والی ایجنسیوں، ڈیف اسکولوں، این جی اوز، کارکنوں، ڈیف لیڈرز، ماہرین تعلیم، محققین وغیرہ کو اشاروں کی زبان کے دن کی تقریب میں شامل کرنے  کے  لیے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں تاکہ سماج کے ہر طبقے میں ہندوستانی اشاراتی  زبان کے بارے میں مثبت بیداری  پیداکی جاسکے ۔

کارروائی کے منصوبے  کے مطابق، آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تقریباً 3,200 تنظیموں/ اداروں کو اشاروں کی زبان کا دن 2022 منانے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر اشاروں کی زبان کے دن کی تقریب کا مقصد عام لوگوں کو ہندوستانی اشاروں کی زبانوں کی اہمیت، اور سماعت سے محروم افراد کے لیے معلومات اور مواصلات تک رسائی کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ اشاروں کی زبان نہ صرف لوگوں کو تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ سماعت سے محروم افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پیشہ ورانہ تربیت دینے میں بھی اہمیت کی حامل ہے۔

اس سال سائن لینگویج ڈے-2022 کا  موضوع ہے  ’’اشاراتی زبانیں ہمیں متحد کرتی ہیں ‘‘ ۔ڈبلیوایف ڈی  کے مطابق، اس دن، ہم مل کر اشاروں کی زبانوں کی حمایت کے اعلامیہ  پر دستخط کرتے ہیں جو کہ سماعت سے محروم  لوگوں کے لیے ایک لازمی انسانی حق ہے، اور انسانی حقوق کے لیے دستخط کرتے ہیں! اس دن، سماعت سے محروم  برادریوں، حکومتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی اجتماعی کوششوں کوتسلیم کرایاجاتاہے  اور  دنیا بھر میں مختلف قومی اشاروں کی زبانوں کو فروغ دیاجاتاہے ۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی  وزیر، کماری پرتیما بھومک مہمان خصوصی ہوں گی اور وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی مہمان ذی وقار ہوں گی۔ جناب  راجیش اگروال، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، اورجناب  راجیش یادو، جوائنٹ سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور ڈائریکٹر، آئی ایس ایل آر ٹی سی، اور جناب  اے ایس نارائنن، صدر، نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈیف بھی پروگرام کے دوران موجود رہیں گے ، مندرجہ ذیل مواد  لانچ کیا جائے گا۔

ہندوستانی اشاراتی  زبان کی لغت ایپ کا آغاز:آئی ایس  ایل آرٹی سی نے 17 فروری 2021 کو ہندوستانی اشاراتی  زبان کی لغت (آئی ایس ایل ڈکشنری) کا آغاز کیا تھا۔ اس لغت کو سماعت سے محروم افراد، خصوصی اساتذہ، سماعت سے محروم  بچوں کے والدین، ماہر لسانیات، محققین، مترجمین وغیرہ استعمال کر رہے ہیں  اور اسکی  مقبولیت دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ اب اس آئی ایس ایل لغت کو آسانی سے دستیاب اور زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے، آئی ایس ایل آر ٹی سی نے فیڈیرل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایف آئی ایس اے ٹی)، کیرالہ کے ساتھ انڈین سائن لینگویج ڈکشنری اے پی پی کوفروغ دینے  کے لیے ایک مفاہمت نامہ  (ایم او یو) پر دستخط کیے  تھے  جس کے نتیجے میں سائن لرن کے نام سے  ایک ایپ وجودمیں آئی جو پروگرام کے دوران لانچ  کی جائے گی۔

آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این سی ای آر ٹی کے ذریعہ مشترکہ طور پر تیار کردہ ہندوستانی اشاروں کی زبان میں این سی ای آر ٹی کی چھٹی جماعت کی کتابوں کے ای مواد کا اجراء: آئی ایس ایل آر ٹی سی نے 06 اکتوبر 2020 کو قومی کونسل برائے  تعلیمی تحقیق اور تربیت (این سی ای آر ٹی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تاکہ این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں کو پہلی سے بارہویں جماعت تک ہندوستانی اشاراتی زبان  (ڈیجیٹل فارمیٹ )میں تبدیل کیا جا سکے تاکہ  نصابی کتب کو سماعت سے محروم بچوں کے لیے قابل رسائی بنایاجاسکے  ۔ اس سال این سی ای آر ٹی کی چھٹی جماعت کی نصابی کتابیں  مکمل ہو چکی ہے اور اس پروگرام کے دوران  آئی ایس ایل میں ای- مواد شروع کیا جائے گا۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت، مرکز نے آئی ایس ایل میں ویرگاتھا سیریز پر نیشنل بک ٹرسٹ کی منتخب کتاب کو تبدیل کیا ہے۔ پروگرام کے دوران، ہندوستانی اشاروں کی زبان میں اس سے متعلق بھی  ای مواد  لانچ  کیا جائے گا۔

آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این سی ای آر ٹی کی مشترکہ کوشش سے ہندوستانی اشاراتی  زبان میں کل 500 تعلیمی الفاظ تیار کیے گئے ہیں۔ یہ اکیڈمک  الفاظ این سی ای  آرٹی کی نصابی کتابوں سے منتخب کیے گئے ہیں۔ ہندوستانی اشاراتی  زبان میں تعلیمی اصطلاحات  سماعت سے محروم افراد  کے ماہرین نے تیار کی ہیں اور جنھیں سماعت سے  محروم افراد نے درست قراردیاہے ۔ یہ 500 تعلیمی الفاظ ثانوی سطح پر استعمال ہونے والے الفاظ ہیں جو اکثر تاریخ، سائنس، سیاسیات، ریاضی میں استعمال ہوتے ہیں۔ پروگرام کے دوران، ہندوستانی اشاراتی  زبان کی 500 نئی تعلیمی اصطلاحات  بھی شروع کی جائیں گی۔

مرکز نے 5 ویں ہندستانی اشاراتی  زبان مقابلہ، 2022 کا انعقاد کیا – یہ ایک قومی سطح کا مقابلہ جو سماعت سے محروم طلباء اور ترجمانوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ طلباء نے مقابلے میں حصہ لے کر اپنی تخلیقی اور علم صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پانچویں آئی ایس ایل مقابلے کے تمام فاتحین کو پروگرام کے دوران ٹرافی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10570)



(Release ID: 1861636) Visitor Counter : 131