ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلویز نے ریل پٹری پروجیکٹوں  کی جلد تکمیل کو ترجیح دی


اس مالی سال کے دوران 1352 روٹ کلو میٹر (نئی لائنیں/  گیج میں تبدیلی /  کئی ریل پٹریاں بچھانے) کا کام مکمل کیا جا چکا ہے

پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران کیے گئے کام کا تین گنا کام مکمل ہو چکا ہے

Posted On: 22 SEP 2022 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22ستمبر، 2022/ بھارتی ریلویز لاجسٹکس پر آنے والی لاگت کو کم سے کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اگرچہ اس کام میں کچھ تاخیر ہوئی لیکن ریل پٹریوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں تیزی لائی گئی ہے اور نتیجے کے طور پر یہ تیز رفتاری واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ریل پٹری کے پروجیکٹوں سے متعلق پیش رفت جیسے نئی لائنیں بچھانے، گیج کو چوڑا کرنے اور کئی پٹریاں بچھانے ( دو لائنیں بچھانا  / تین لائنیں بچھانا) کے کام میں پچھلے سال کی اپریل سے ستمبر تک   (ابھی تک) کی مدت کے مقابلے تقریباً تین گنا تکمیل ہو چکی ہے۔

 اس مالی سال کے دوران 21 ستمبر 2022 تک ریلوے کے محکمے نے نئی لائنیں بچھانے ، گیج کو چوڑا کرنے اور کئی لائنیں بچھانے کے پروجیکٹوں کے تحت 1353 کلو میٹر پٹریاں (ٹی کے ایم) بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔  امید ہے کہ مزید 150 ٹی کے ایم ستمبر کے مہینے میں ہی مکمل ہو جائے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے مجموعی اعداد و شمار تین گنا زیادہ ہیں۔ پچھلے سال 30 ستمبر 2021 تک 482 ٹی کے ایم مکمل کیا گیا تھا۔

اس مالی سال کے دوران ابھی تک 42 ٹی کے ایم نئی لائنیں ، 28 ٹی کے ایم گیج کو چوڑا کئے جانے  اور 1283 ٹی کے ایم کئی لائنیں بچھا ئے جانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ البتہ پچھلے مالی سال کے دوران (ستمبر 2021 تک) ،محض 4 ٹی کے ایم گیج کو چوڑا کرنے کا کام اور 478 ٹی کے ایم کئی پٹریاں بچھانے کا کام مکمل کیا گیا تھا۔ اس سے پچھلے سال نئی لائنیں بچھانے کا کوئی کام نہیں کیا گیا تھا۔

جن بڑے سیکشنز پر کام شروع کیا گیا ہے:

پٹری کو دوہرا کرنے / کئی پٹریاں بچھانے کا کام : دونڈ – گلبرگ (225 کلو میٹر) –گولڈن کواڈری لیٹرل  روٹ ممبئی – چنئی، وجے واڑا – گوڈی واڑا  - بھیماورم (221 کلو میٹر)، پٹریوں کو دوہرا کرنے کا کام  - آندھرا پردیش، سکندرآباد – محبوب نگر، دوہری پٹری کرنے کا کام (85 کلو میٹر ) – تلنگانہ۔

پٹری کو چوڑا کرنے کا کام : مانسی – سہرسا – پورنیہ (169 کلو میٹر) – بہار، ماولی- بڑی سدری (82 کلو میٹر) – راجستھان۔

نئی لائن بچھانے کا کام : بھدراچلم – ستّوپلی (56 کلو میٹر) – تلنگانہ۔

23-2022 کے دوران ، نئی لائن بچھانے / لائن کو  دوہرا کرنے / گیج چوڑا کرنے کے کام کے لیے 23-2022 میں 67000 کروڑ روپے  (بی ای)مختص کیے گئے ۔ اگست 2022 تک اصل اخراجات 20075 کرورڑ روپے ہوئے۔ 22-2021 میں نئی لائیں بچھانے / لائن کو دوہرا کرنے / گیج کو چوڑا کرنے کے لیے 22-2021 میں 45465 کروڑ روپے (بی ای) مختص کیے گئے۔ اگست 2021 تک اصل اخراجات 15281 کروڑ روپے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ نئی لائن بچھانے / لائن کو دوہرا کرنے  / گیج کو چوڑا کرنے کے کام کے تحت 2904 کلو میٹر طوالت طے کی گئی۔ جبکہ 22-2021 میں یہ کام محض 2400 کلو میٹر راستے پر کیا گیا تھا۔ جو ابھی تک کا سب سے زیادہ کام ہے۔(ڈی ایف سی کے بغیر) ۔ رواں سال کا نشانہ 2500 ٹی کے ایم ہے۔

حکومت ریل پروجیکٹوں پر موثر اور تیزی سے عمل درآمد کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ جس میں مندجہ ذیل اقدامات شامل ہے۔  (۱) ترجیحی پروجیکٹوں کے لیے رقوم مختص کرنے میں خاطر خواہ اضافہ (۲) فیلڈ کی سطح پر اختیارات بانٹے جانا؛  (۳) مختلف سطحوں پر پروجیکٹ پر کی گئی پیش رفت پر گہری نظر رکھنا، اور (۴) ریاستی سرکاروں اور متعلقہ حکام کی مدد سے لگاتار پیروی کرناتاکہ زمین کو قبضے میں لینے کے کام میں،  جنگلوں اور جنگلاتی زندگی سے متعلق منظوریاں حاصل کرنے اور پروجیکٹوں سے متعلق دیگر معاملات کو حل کرنے کے کام میں تیز رفتاری آئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10568



(Release ID: 1861608) Visitor Counter : 92