بجلی کی وزارت
آر ای سی کو ’ مہا رتن ‘ کمپنی کا درجہ دیا گیا
Posted On:
22 SEP 2022 4:20PM by PIB Delhi
آر ای سی کو مرکزی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں میں ’ مہارتن ‘ کے درجے سے نوازا گیا ہے ۔ اس طرح آر ای سی کو اپنی سرگرمیوں اور مالی سرگرمیوں میں زیادہ خودمختاری دی گئی ہے۔ اس کے لئے حکم نامہ وزارت خزانہ کے تحت سرکاری کمپنیوں کے محکمے کے ذریعے کل جاری کیا گیا ۔ 1969 ء میں قائم آر ای سی این بی ایف سی کی ایک کمپنی ہے ، جس میں پورے بھارت میں بجلی کے سیکٹر میں فائنانسنگ اور ترقی پر توجہ دی جاتی ہے ۔
آر ای سی کو تفویض کیا گیا ’ مہا رتن ‘ کا درجہ مالی فیصلے لینے کے لئے کمپنی کے بورڈ کو اضافی اختیارات فراہم کرے گا ۔ سی پی ایس ای ، مہا رتن کا بورڈ مالیاتی مشترکہ منصوبوں اور مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنیوں کو شروع کرنے کے لئے ایکویٹی سرمایہ کاری کر سکتا ہے اور بھارت اور بیرون ملک انضمام اور کمپنیوں کی خریداری کا کام کر سکتا ہے، بشرطیکہ متعلقہ سی پی ایس ای کی کل مالیت کا 15 فی صد ہو یا ایک پروجیکٹ کے لئے 5000 کروڑ روپئے تک محدود ہو ۔ بورڈ اہلکاروں اور انسانی وسائل کے انتظام اور تربیت سے متعلق اسکیموں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد بھی کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آر ای سی ٹیکنالوجی کے مشترکہ پروجیکٹوں میں شامل ہو سکتا ہے یا دوسروں کے ساتھ کلیدی اتحاد کر سکتا ہے ۔
آر ای سی کے سی ایم ڈی جناب وویک کمار دیوانگن نے کہا ہے کہ آر ای سی نے کووڈ – 19 کی عالمی وباء کے دوران بھی اپنی موافقت، لچک اور مستقل کارکردگی کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالی سال 2022 ء میں آر ای سی نے اب تک کا سب سےز یادہ کل منافع 10046 کروڑ روپئے کمایا ہے اور اپنی سستی وسائل کے بندوبست اور مضبوط مالی پالیسیوں کی وجہ سے اس کی حیثیت 50986 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے ۔آر ای سی نے ڈی ڈی یو جی جے وائی اور سوبھاگیہ جیسی حکومت ہند کی فلیگ شپ اسکیموں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا ہے اور ملک میں گاؤوں اور گھروں میں برق کاری کے حصول میں بڑا تعاون کیا ہے ۔ آر ای سی سردست ، مالیاتی اور آپریشنل مسائل کو دور کرنے کے لئے تقسیم کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے تقسیم کاری کے سیکٹر کی جدید اسکیم ( آر ڈی ایس ایس ) کے لئے نوڈل ایجنسی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم اپنے تمام فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، جنہوں نے کمپنی پر اپنا بھروسہ جتایا ہے اور خاص طور پر ہمارے ملازمین کا ، جنہوں نے ہمارے آپریشنز کے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے تک اپنی غیر متزلزل حمایت فراہم کی ہے ۔ جناب دیوانگن نے کہا کہ ہم بجلی کی وزارت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ، جس کی رہنمائی اور حمایت اس کامیابی کو ممکن بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 10561
(Release ID: 1861597)
Visitor Counter : 201