سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آٹوموٹیو  صنعت کے معیار  اے آئی ایس  - 145میں بیان کی گئی تکنیکی ضرورتوں میں ترمیم کے لیے ، ترمیم کا مسودہ جاری کیا گیا ،جس میں سامنے اور پیچھے کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے سبھی مسافروں کو یاددہانی کرانے والی سیٹ بیلٹ فراہم کرنے کے لیے معیار کو شامل کیا گیا ہے

Posted On: 22 SEP 2022 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22ستمبر، 2022/ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  آٹوموٹیو صنعت  کے معیار اے آئی ایس  - 145 میں بیان کی گئی تکنیکی ضرورتوں میں ترمیم کے لیے ، ترمیم کا ایک مسودہ جاری کیا ہے، جس میں سامنے اور پیچھے بیٹھے ہوئے سبھی مسافروں کو یاددہانی کرانے والی سیٹ بیلٹ فراہم کرنے کا معیار بھی شامل کیا گیا ہے۔  یہ معیار بین الاقوامی ضابطے یو این آر -16 کے مطابق ہے۔

معیار کے مطابق جب انجن اسٹارٹ کیا جاتا ہے اور سامنے کے سیٹ پر بیٹھے ہوئےمسافروں نے حفاظتی بیلٹ نہیں لگائی ہوتی تو ویزوئل یا آڈیو وارننگ شروع ہو جاتی ہے دوسرے مرحلے کی وارننگ اس وقت شروع ہوتی ہے جب کوئی ڈرائیور سامنے کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے مسافرو یا ڈرائیور نے بیلٹ لگائے بغیر گاڑی اسٹارٹ کر دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10567


(Release ID: 1861590) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Punjabi