ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ملک میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے، بلکہ دنیا بھر میں باصلاحیت اور ہنرمندبھارتیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر
ملک میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے، بلکہ دنیا بھر میں باصلاحیت اور ہنرمندبھارتیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر
Posted On:
22 SEP 2022 3:29PM by PIB Delhi
سرکار کی اسکل انڈیا پہل کے حصے کے طور پر، الیکٹرانکس سیکٹرا سکل کونسل آف انڈیا (ای ایس ایس سی آئی) نے آج سیمسنگ انڈیا کے ساتھ ایک اسکلنگ پہل کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جس کا مقصد نوجوانوں کی صنعت سے ہم آہنگ ہنرمندی کو فروغ دے کر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
پروگرام، ’سیمسنگ انوویشن کیمپس‘ کا مقصد مستقبل کی تکنیکوں جیسے مصنوعی ذہانت ، انٹرنیٹ آف تھنگز، بگ ڈیٹا اور کوڈنگ اور پروگرامنگ میں 18سے25 سال کی عمر کے 3,000 سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کی ہنرمندی کو فروغ دینا ہے۔
نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے ذریعہ منظور شدہ ادارہ ای ایس ایس سی آئی اپنے منظور شدہ تربیت اور تعلیمی شراکت داروں کے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے اس پروگرام کو نافذ کرے گا۔
اس موقع پر ہنر مندی کی ترقی اور انترپرینیور شپ کی وزارت میں ریاستی وزیر، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ہنر مندی کے فروغ کا یہ پروگرام صرف نوجوانوں کو روزگار کے قابل ہنرمندی سے لیس ہی نہیں کرے گا، بلکہ یہ ان کی روزگار کے حصول کی صلاحیت میں اضافہ کرکے ان کے لیے خوشحالی کے دروازے کھولنے کاکام کرے گا۔ ہنرمندی کا فروغ جتنا زیادہ ملازمت پر مبنی ہوگا، اتنا ہی یہ طلباء اور نوجوان بھارتیوں کو اپنی جانب راغب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمندی کے فروغ پر زور دے کر حکومت نہ صرف نوجوانوں کو تیزی سے ڈیجیٹائزڈ ہورہی دنیا میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کاموقع فراہم کر رہی ہے بلکہ اس کا زور بھارت کو ٹیلنٹ پول بنانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے اور دنیا بھر میں باصلاحیت اور ہنرمند بھارتیوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
وزیرموصوف نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور وزارت سے پائیدار حل کے لیے صنعت اور ہنر کے ماحولیاتی نظام کے درمیان قریبی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن ہے کہ ہر بھارتی کے لئے ڈیجیٹل مواقع یکساں طور پر دستیاب ہونے چاہئیں ۔ جناب چندر شیکھر نے کہا کہ ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں میں بھی نہ صرف اہم تعلیمی اداروں کے ساتھ بلکہ یونیورسٹیوں اور اداروں کے ساتھ بھی اس سمت میں کوششیں کی جانی چاہئیں۔ نوجوان بھارتیوں کو ہنرمند اور بااختیار بنانے کے لیے ایس ایس ایس سی آئی کے ساتھ سیمسنگ کی اس پہل کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سیمسنگ ’’ بھارت اور بھارتیوں کے لیے ایک اچھا شراکت دار بننا چاہتا ۔ انھوں نے سیمسنگ اور ای ایس ایس سی آئی سے اپنا یہ پروگرام ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں تک لے جانے کی اپیل کی، تاکہ ان علاقوں کے ہزاروں طلباء کوہنرمندی کے فروغ کے مواقع کو یقینی بنایا جاسکے۔ ‘‘
سیمسنگ جنوب مغربی ایشیا کے صدر اور سی ای او جناب کین کانگ اور ای ایس ایس سی آئی کی سی او او ڈاکٹر ابھیلاشا گوڑ نے مفاہمت نامہ پر دستخط کئے۔
اس موقع پر موجود دیگر سرکردہ افراد میں ہنرمندی کے فروغ اور انترپرینیور شپ وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری، این ایس ڈی سی کے سی ای او جناب ویدمنی تیواری اور ای ایس ایس سی آئی کے چیئرمین جناب امرت منوانی، سیمسنگ انڈیا کے ڈپٹی منیجننگ ڈائرکٹر جناب پیٹر ری اور سیمسنگ انڈیا سی ایس آر کے سربراہ جناب پارتھ گھوش شامل تھے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10559)
(Release ID: 1861582)
Visitor Counter : 175