بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے، بی ٹی ایس انویسٹمنٹ پی ٹی ای  1 لمیٹڈ اورریلائنس پروجیکٹس اینڈ پروپرٹی منیجمنٹ سروسیز لمیٹڈ (آرپی پی ایم ایس ایل )کی جانب سے سرمایہ کاری کے بعد ، وایاکوم 18میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (وایاکوم 18)کے ساتھ جیوسنیما او ٹی ٹی  پلیٹ فارم کے انضمام کی منظوری دی

Posted On: 22 SEP 2022 10:42AM by PIB Delhi

بھارت  کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی ) نے ، بی ٹی ایس انویسٹمنٹ پی ٹی ای 1 لمیٹڈ اورریلائنس پروجیکٹس اینڈ پروپرٹی منیجمنٹ سروسیز لمیٹڈ (آرپی پی ایم ایس ایل )کی جانب سے سرمایہ کاری کے بعد ، وایاکوم 18میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (وایاکوم 18)کے ساتھ جیوسنیما او ٹی ٹی  پلیٹ فارم کے انضمام کی منظوری دی۔مجوزہ امتزاج میں بی ٹی ایس آئی اور آرپی پی ایم ایس ایل کی سرمایہ کاری بعد 18وایاکوم کے ساتھ او ٹی ٹی جیوسنیما پلیٹ فارم انضمام شامل ہے ۔

بی ٹی ایس آئی سنگاپورکے قوانین کے تحت قائم کی گئی ایک کمیٹی ہے ۔ یہ اس وقت مختلف سرمایہ کاروں بشموں خود مختارفنڈز ، ملٹی نیشنلز اور عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے سرمایہ اکٹھاکرنے کے عمل میں مصروف ہے ۔

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ، آر پی پی ایم ایس ایل کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے اوریہ آئی ٹی سپورٹ سروسز ، بزنس اور بنیادی ڈھانچہ سے متعلق معاون خدمات افرادی قوت کے معاون خدمات  اور ٹیلی کام سہولیات کی تعمیر اور کمیشننگ میں مصروف ہے ۔ آرپی پی ایم ایس ایل اس وقت جیو سنیمااوٹی ٹی پلیٹ فارم کی ملکیت اور اسے چلانے کے کاروبار میں مصروف ہے ۔

آرایس ایل فی الحال کسی کاروباری  سرگرمیوں میں مصروف نہیں ہے ۔

18وایاہندوستان میں میڈیا اورتفریحی شعبے میں درج ذیل خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے (الف) :تمام انواع کے چینلز کی نشریات ، (ب) ووٹ اور ووٹ کڈس کے ذریعہ اوٹی ٹی ویڈیوسٹریمنگ ، (ج ) فیچرفلموں کی فلمسازی اورتقسیم (د) ڈجیٹل مواد کی تیاری اورلائسنسنگ ، اوردیگر متعلقہ کاروبار۔

**********

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -10544

 



(Release ID: 1861427) Visitor Counter : 151