وزارتِ تعلیم
قومی مینز- کم- میرٹ اسکالرشپ اسکیم کے لئے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ قومی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد
Posted On:
21 SEP 2022 5:08PM by PIB Delhi
نیشنل مینز-کم-میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے ریاستی نوڈل افسران کے ساتھ ایک قومی ورکشاپ 20 ستمبر 2022 کو منعقد ہوئی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریاستی تعلیمی افسران نے ورکشاپ میں شرکت کی جس کی صدارت محترمہ ایل ایس چانگسان، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم اور خواندگی نے کی۔ رواں سال 2023-2022 کے لیے، تازہ درخواستوں کے اندراج اور تجدید کو تیز کرنے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر محترمہ چانگسان نے معاشی طور پر کمزور طبقوں کے بچوں کو اسکالرشپ کی بروقت ادائیگی کی اہمیت اور ریاستی سطح کے افسران کے ذریعے درخواستوں کی فوری تصدیق کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔
این ایس پی کے نوڈل آفیسر نے این ایس پی پورٹل پر رجسٹریشن اور تصدیق کے عمل کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی جس کے بعد ریاستی حکومت کے افسران اور وزارت تعلیم، ڈی بی ٹی اور این ایس پی کے افسران کے درمیان نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے ذریعے آن لائن این ایم ایم ایس ایس اسکالرشپس کے عمل اور رجسٹریشن، تصدیق اور ادائیگی میں شامل عمل آوری کے طریقوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
‘قومی مینز– کم- میرٹ اسکالرشپ سکیم’ کے تحت معاشی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلباء کو وظائف دیے جاتے ہیں تاکہ وہ آٹھویں جماعت میں اپنے ڈراپ آؤٹ کو روک سکیں اور ثانوی مرحلے میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے حوصلہ پاسکیں۔ ہر سال نویں جماعت کے منتخب طلباء کو ایک لاکھ تازہ وظائف دیئے جاتے ہیں اور ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور لوکل باڈی اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے لئے کلاس X سے XII تک ان کا تسلسل/ تجدید کیا جاتا ہے۔ اسکالرشپ کی رقم سالانہ-/ 12000روپے ہے۔
نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم(این ایم ایم ایس ایس ) نیشنل اسکالرشپ پورٹل(این ایس پی) پر موجود ہے جو کہ طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔ این ایم ایم ایس ایس وظائف ڈی بی ٹی موڈ کے بعد پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے منتخب طلباء کے بینک کھاتوں میں براہ راست تقسیم کیے جاتے ہیں۔ یہ 100فیصد مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے۔
طلباء جن کے والدین کی تمام ذرائع سے آمدنی سالانہ-/3,50,000 روپے سے زیادہ نہیں ہے اسکالرشپ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ اسکالرشپ کے ایوارڈ کے لیے سلیکشن ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے طلبہ کے پاس ساتویں درجہ کے امتحان میں کم از کم 55فیصد نمبر یا اس کے مساوی گریڈ ہونا چاہیے( ایس سی/ ایس ٹی طلبہ کے لیے 5فیصد کی نرمی)۔
*************
ش ح۔ ا ک۔ رض
U. No.10546
(Release ID: 1861419)
Visitor Counter : 121