سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

نیشنل ہائی ویز لاجسٹک مینجمنٹ لمیٹیڈ اور جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی) نے جالنا، مہاراشٹر میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک (ایم ایم ایل پی) کے فروغ کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 21 SEP 2022 4:32PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز لاجسٹک منیجمنٹ لمیٹیڈ اور جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ ( جے این پی ٹی ) نے مہاراشٹر کے جالنا میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک ( ایم ایم ایل پی ) کے فروغ کے لئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونو وال کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، مرکزی وزیر مملکت اور جالنا سے ممبر پارلیمنٹ جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ، مہاراشٹر کے ریاستی وزیر جناب عبدالستار، جناب ادے سامنت اور جناب سندیپن بھومارے اور دیگر اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔

image001EOS4.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ جالنا ایم ایم ایل پی مراٹھواڑہ خطے کے لئے ایک خشک بندرگاہ کے طور پر کام کرے گا اور   اسٹیل اور متعلقہ صنعتیں ، جو  اسکریپ پر منحصر ہیں ،  پھلوں اور سبزیوں کو ڈبہ بند کرنے والے یونٹ ، بیج کی صنعتیں اور کپاس کے سیکٹر کو ، اس کے فروغ سے  بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمردھی مارگ اور دلّی-ممبئی صنعتی کاریڈوور کو جوڑے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ بنیادی ڈھانچہ زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دے گا اور جالنا کو مراٹھواڑہ خطے کو آٹوموبائل کے ایک بڑے مرکز میں تبدیل کرے گا۔

image002O1OT.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ ملٹی موڈل بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اس تاریخ کو رقم کرتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے بین الاقوامی معیارات کے مطابق مال برداری کو مرکزی بنانے اور لاجسٹک لاگت کو جی ڈی پی کے 14 فی صد  سے کم کرکے 10 فی صد کرنے پر توجہ مرکوز کرنے والی  بھارت مالا پریوجنا کے تحت 35 ملٹی ماڈل لاجسٹک پارکس ( ایم ایم ایل پیز ) تیار کرنے کی منظوری دی ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ  یہ اقدام مال برداری کی بلا رکاوٹ منتقلی  کے لئے ایم ایم ایل پیز  کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کی ٹیم مسلسل ایک مشن پر ہے تاکہ سڑک، ریل، پانی اور ہوائی رابطہ سمیت ٹرانسپورٹ کے پائیدار ذرائع تلاش کئے جا سکیں۔

image003WALK.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا کہ مہاراشٹر کے جالنا میں ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک سے کسانوں کے ساتھ ساتھ در آمداتی اور بر آمداتی تجارت کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تابناک پی ایم گتی شکتی اور نیشنل لاجسٹک پالیسی کے تحت لاجسٹک سیکٹر کو فروغ ملے گا اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے کسانوں کو ، ان کے سامان کو کم قیمت پر عالمی منڈی میں لے جانے میں بہت فائدہ ہوگا، جس سے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا خواب پورا ہوگا۔

image004M26H.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 10519



(Release ID: 1861357) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi