صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے این ایچ ایم  کے تحت ہائیپر ٹینشن  ( بلڈ پریشر ) کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کے لئے اقوام متحدہ کے ایوارڈز جیتے


’’ انڈیا ہائیپر ٹینشن کنٹرول پہل ( آئی ایچ سی آئی ) ‘‘کو بنیادی حفظانِ صحت نظام میں  اس کے غیر معمولی کام کا اعتراف کیا گیا

آئی ایچ سی آئی نے سبھی کے لئے صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے مشن کو مستحکم کیا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا

عوام پر مرکوز دیکھ بھال کی فراہمی دل کے دورے، اسٹروک اور گردوں کی خرابی سے ہونے والی اموات کو کم کرنے میں مدد کرے گی

بلڈ پریشر کے 34 لاکھ سے زیادہ مریض اے بی – ہیلتھ ویلنس سینٹر ( ایچ ڈبلیو سیز ) سمیت سرکاری صحت سہولیات میں علاج کروا رہے ہیں

Posted On: 21 SEP 2022 6:20PM by PIB Delhi

ایک اہم کامیابی اور ہائی بلڈ پریشر کے خلاف ملک کی کوششوں کے اعتراف میں بھارت نے اپنے ’’ بھارت ہائی بلڈ پریشر کنٹرول پہل ( آئی ایچ سی آئی  ) ‘‘ کے لئے ، جو  قومی صحت مشن کے تحت ہائی بلڈ پریشر سے متعلق بڑے پیمانے کی ایک پہل ہے ، اقوام متحدہ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے  ۔ آئی ایچ سی آئی کا بھارت کے موجودہ بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اس کے غیر معمولی کام کے لئے اعتراف کیا گیا ہے۔

حفظانِ صحت کی پہل کی ستائش کرتے ہوئے ، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے : ’’ آئی ایچ سی آئی  نے سبھی کے لئے صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے PM @NarendraModi Ji کے مشن کو مستحکم کیا ہے‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک صحت مند اور تندرست بھارت کی تعمیر کے لئے عہد بستہ ہیں ۔

 

 

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)، ریاستی حکومتوں اور عالمی ادارہ صحت- بھارت کے تعاون پر مبنی پہل، آئی ایچ سی آئی نے امریکہ کے نیو یارک میں 21 ستمبر ، 2022 ء کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں ’ 2022 اقوام متحدہ  بین ایجنسی ٹاسک فورس اور ڈبلیو ایچ او کے  بنیادی حفظانِ صحت کے ایوارڈ کے خصوصی پروگرام ‘ میں یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔  یہ ایوارڈ: (i) غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول ( این سی ڈی ایس ) اور  (ii) عوام پر مرکوز بنیادی حفظانِ صحت کی مربوط ترسیل  کے لئے بھارت کے غیر معمولی عزم اور کارروائی کے اعتراف  میں ہے ۔ اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس نے ایسے ادارے کی نشاندہی کی ہے ، جس کی این سی ڈیز  کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے کثیر جہتی طریقۂ کار  اور  این سی ڈیز کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جیز ) کی نتیجہ خیز کارروائیاں انجام دی ہیں ۔

اس پہل کی اہمیت کو ، اس حقیقت سے پہچانا جا سکتا ہے کہ بھارت میں ہر چار بالغوں میں سے ایک شخص ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے۔  بنیادی حفظانِ صحت نظام کی سطح پر ہائی بلڈ پریشر کے کنٹرول سے دل کے دورے، اسٹروک اور گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آئی ایچ سی آئی  حفظان صحت کے موجودہ نظام کو مستحکم کرنے ، ہائی بلڈ پریشر کے کنٹرول سے متعلق اقدامات کو قومی صحت مشن کے تحت لانے اور آبادی پر مبنی اسکریننگ کے اقدامات کے درمیان روابط کو بہتر بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ پہل 2017 ء میں شروع کی گئی تھی اور اس میں 23 ریاستوں کے 130 سے زیادہ اضلاع کا احاطہ کرنے کے لئے مرحلہ وار توسیع کی گئی ہے ۔ اس پہل کے تحت، ہائی بلڈ پریشر کے 34 لاکھ سے زیادہ مریض آیوشمان بھارت صحت و تندرستی مراکز ( ایچ ڈبلیو سیز ) سمیت صحت کے سرکاری سہولیات میں علاج کرا رہے ہیں۔ پروجیکٹ کی حکمت عملی کو ، حفظانِ صحت کے نظام کے اندر آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے ۔ حکمت عملیوں میں ایک سادہ دواؤں کی خوراک کے ساتھ مخصوص معیاری علاج کا پروٹوکول، مناسب مقدار میں پروٹوکول کو یقینی بنانا، ہیلتھ ویلنس سنٹرز میں دوائیوں کی فراہمی اور دوبارہ فراہمی کے ساتھ دیکھ بھال ، تمام صحت کے عملے پر مشتمل کام کی تقسیم اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر مریض کے ساتھ ، اُن کی معلومات فراہم کرنا شامل ہے ۔  آئی ایچ سی آئی کے تحت ، جن لوگوں کا علاج کیا گیا ہے ، ان میں سے تقریباً آدھے لوگوں کا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے ۔

آئی ایچ سی آئی  ، حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذیابیطس ، امراضِ قلب اور اسٹروک کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام ( این پی سی ڈی سی ایس ) سے تعاون کرتا ہے ۔  آئی ایچ سی آئی  موجودہ آیوشمان بھارت پروگرام کو تقویت دیتے ہوئے  ، حکومتِ ہند کے اہداف کے حصول میں تیزی لا رہا ہے ۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 10522


(Release ID: 1861313) Visitor Counter : 160