ریلوے کی وزارت

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کی طرف سے  بڑے پیمانے پر خون کے عطیہ کی مہم


آر پی ایف کے یوم تاسیس پر تقریباً چار ہزار آر پی ایف اہلکاروں نے خون کا عطیہ دیا

Posted On: 21 SEP 2022 5:36PM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کی طرف سے پہلی بار بڑے پیمانے پر خون کے عطیہ کی مہم چلائی گئی۔ اس میگا بلڈ ڈونیشن مہم کے دوران، آر پی ایف کے 3946 اہلکاروں نے 17 اور 20 ستمبر، 2022 کو آر پی ایف کے یوم تاسیس پر خون کا عطیہ دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011GPV.jpg

20 ستمبر، 2022 کو ریلوے پروٹیکشن فورس کے یوم تاسیس اور نیشنل سلک ڈے کے موقع پر، ریلوے اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش نے لکھنؤ میں جگ جیون رام ریلوے پروٹیکشن فورس اکیڈمی کی پریڈ میں سلامی لی۔ اس کے بعد، وزیر مملکت نے ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس، لکھنؤ کی تیسری بٹالین کے کیمپس میں 3.00 کروڑ روپے کی مالی امداد سے ٹریننگ سنٹر/ مشترکہ سہولت سنٹر بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ورکشاپ کا بھی افتتاح کیا، ٹرینی دستکاروں سے بات چیت کی اور انہیں پچان شناختی کارڈ تقسیم کیا۔ اس موقع پر آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل جناب سنجے چندر اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10524



(Release ID: 1861282) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil