کانکنی کی وزارت

معدنی پیداوار 6.1 فیصددرج کی گئی


اپریل تا جولائی 23-2022 کے دوران مجموعی نمو

Posted On: 21 SEP 2022 2:57PM by PIB Delhi

ماہ جولائی 2022 کے لیے کان کنی اور کھدائی کے شعبے کی معدنی پیداوار کا عدد اشاریہ (بنیاد: 2011-12=100) 101.1 تھا، جوکہ ماہ جولائی 2021 کی سطح کے  مقابلے میں 3.3 فیصد کم تھا۔ انڈین بیورو آف مائنس (آئی بی ایم) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل تاجولائی 23-2022 کی مدت کے لیے مجموعی نمو میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2022 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح : کوئلہ 603 لاکھ ٹن، لگنائٹ 33 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2811 ملین کیوبک میٹر، پیٹرولیم (خام) 25 لاکھ ٹن، باکسائٹ 1526 ہزار ٹن، کرومائٹ 192 ہزار ٹن، کاپر کنکریٹ  9 ہزار ٹن، سونا 93 کلوگرام ، لوہا 155 لاکھ ٹن، لیڈ کنکریٹ  29 ہزار ٹن،خام مینگنیز 153 ہزار ٹن، زنک کنکریٹ 127 ہزار ٹن، چونا پتھر 306 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 160 ہزار ٹن، میگنیسائٹ 10 ہزار ٹن، اور ڈائمنڈ 22 کیرٹ کے بقدررہی ۔

اہم معدنیاتی پیداوارنے  جولائی 2021 کے مقابلے جولائی 2022 کے دوران مثبت نمو کے اشارے دیے ہیں ان معدنیات میں فاسفورائٹ (39.3فیصد)، کوئلہ (11.2فیصد)، کاپر کنکریٹ  (8.8فیصد)، اور زنک کنکریٹ  (5.9فیصد) منفی نمو دکھانے والی دیگر اہم معدنیات میں شامل ہیں: لوہا (-21.5فیصد)،خام مینگنیز (-17.9فیصد)، لگنائٹ (-16.6 فیصد)، سونا (-10.6فیصد)، میگنیسائٹ (-10.5فیصد)، کرومائٹ (-9.0 فیصد) )، چونا پتھر (-8.8فیصد)، لیڈ کنکریٹ (-3.9فیصد)، پیٹرولیم (خام) (-3.8فیصد)، باکسائٹ (-1.4 فیصد)، اور قدرتی گیس (یو) ( -0.3 فیصد)شامل ہیں ۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10516)



(Release ID: 1861175) Visitor Counter : 81


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Odia