محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہندصارفین کے قیمت اشاریہ کا اعداد و شمار-اگست، 2022

Posted On: 20 SEP 2022 5:57PM by PIB Delhi

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارفین کی قیمت اشاریہ کا اعداد شمار (بنیاد : 1986-87=100) اگست، 2022 میں 9 پوائنٹس بڑھ کر بالترتیب 1140 (ایک ہزار ایک سو چالیس) اور 1152 (ایک ہزار ایک باون) پوائنٹس ہو گیا۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام اشاریہ میں اس تبدیلی میں اہم کردار فوڈ گروپ کا بالترتیب 7.74 اور 7.36 پوائنٹس تھا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر چاول، گندم کا آٹا، باجرہ، دال، دودھ، پیاز ، خشک/ہری مرچ، ہلدی ، ملا ہوا مسالہ، سبزیوں اور پھلوں  اور گڑ وغیرہ کی قیمتوں کی وجہ سے ہوا۔

مختلف ریاستوں کے لیے انڈیکس میں اضافہ الگ الگ تھا۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں 20 ریاستوں کے اشاریہ میں 3سے 15 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔تمل ناڈو کا اشاریہ 1312 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 898 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔

دیہی مزدوروں کے تعلق سے 20 ریاستوں کے اشاریہ میں 3 سے 17 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا ۔ تمل ناڈو کا اشاریہ1301 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 951 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ میں سب سے نیچے ہے۔

ریاستی سطح پر، زرعی مزدوروں کے لیے صارفین کی قیمت کے اشاریہ میں سب سے زیادہ اضافہ جموں و کشمیر اور اتر پردیش (ہر ایک میں 15 پوائنٹس) اور جموں و کشمیر میں دیہی مزدوروں کے لیے (17 پوائنٹس) درج کیا گیا تھا جس کی بنیادی وجہ چاول،گندم کا آٹا، سبزیوں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین قیمت کے اشاریہ پر مبنی افراط زر کی اصل شرح اگست 2022 میں 6.94 فیصد اور 7.26فیصد رہی جو کہ جولائی 2022 میں بالترتیب 6.60فیصداور6.82فیصد تھی اور گزشتہ سال کے اسی مہینے میں بالترتیب 3.90فیصد اور3.97فیصدتھی۔ اسی طرح، اگست 2022 کے مہینے میں اشیائےخوردونوش کی اصل شرح 6.16فیصد اور 6.21فیصد تھی جو کہ جولائی 2022 میں بالترتیب 5.38فیصد اور 5.44فیصداور گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 2.13فیصداور 2.32فیصدتھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013CL0.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002337W.png

کل ہند صارفین کے قیمت اشاریہ کا اعداد و شمار (عام اور گروپ کے لحاظ سے)

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

جولائی، 2022

اگست،  2022

جولائی، 2022

اگست، 2022

عام اشاریہ

1131

1140

1143

1152

اشیائے خوردنی

1058

1069

1066

1077

پان، سپاری وغیرہ

1913

1919

1923

1929

ایندھن اور روشنی

1263

1267

1255

1259

ملبوسات، بستر اور جوتے چپپل

1190

1198

1226

1235

متفرقات

1196

1200

1201

1206

کل ہند صارفین کے قیمت اشاریہ کا اعداد و شمار (عام اور گروپ کے لحاظ سے)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B3BT.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OVFL.png

زرعی اوردیہی مزدو روں کے لئے ستمبر 2022 کا کل ہند صارفین کے قیمت اشاریہ کا اعداد و شمار 20اکتوبر 2022 کو جاری کیاجائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10474)


(Release ID: 1861015) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Marathi