سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ واشنگٹن کے اپنے سفر کے دوران نیویارک پہنچ گئے ہیں ،وہ امریکہ کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچے ہیں، اس دورے میں وہ  پنسیلوینیا کے پیٹس برگ 21 سے 23 ستمبر تک صاف ستھری توانائی سے متعلق اقدامات کے  عالمی فورم میں شرکت کریں گے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بھارتی سفارت خانے کے سینئر افسران نے خیر مقدم کیا اور جے ایف کے ہوائی اڈے پر استقبالیہ دیئے جانے کے بعد وہ تقریباً 35 کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹیو اور وفاقی نمائندگان کے ساتھ ایک اہم گول میز کانفرنس منعقد کریں گے

Posted On: 20 SEP 2022 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20ستمبر، 2022/ سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ مشترکہ وزارتی بھارتی وفد کے سربراہ کے طور پر آج شام نیو یارک پہنچ گئے۔ وہ واشنگٹن کے اپنے سفر کے دوران نیویارک پہنچے ہیں۔ وہ امریکہ کے پانچ روہ دورے کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچے ہیں۔ اپنے اس پانچ روزہ دورے میں وہ پنسیلوینیا  کے شہر پٹس برگ میں 21 سے 23 ستمبر تک منعقد ہونے والے صاف ستھری توانائی سے متعلق اقدامات کے فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بھارتی سفارت خانے کے  سینئر افسران نے خیرمقدم کیا اور جے ایف کے ہوائی اڈے پر خیر مقدم کیے جانے کے بعد وہ واشنگٹن ڈی سی کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ تقریباً 35 کمپنیوں اور جیو اسپیشل ، خلاء ، زمینی اور سمندری علوم، دوا سازی اور بایو ٹیک شعبوں سے وابستہ وفاقی نمائندگان کے ساتھ ایک اہم گول میز کازنفرنس کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ یہ کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کے کامرس کے ایوان کے صدر دفتر میں امریکہ – بھارت بزنس کونسل کی طرف سے منعقد کی جائے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ بجلی ، نئی و قابل تجدید توانائی کی وزارت اور سائنس و ٹکنالوجی کی وزارت کے مشترکہ بھارتی وزارتی وفد  کی قیادت کر رہے ہیں جہاں وہ صاف ستھری توانائی کے عالمی اقدام کے فورم میں شرکت کریں گے اور ممتاز ماہرین تعلیم اور وہاں مقیم بھارتی برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔ 

35 ممتاز کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ بزنس گول میز کانفرنس میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے سائنس و ٹکنالوجی کے دو طرفہ اشتراک کو اجاگر کریں گے جس میں ایل آئی جی او ، ٹی ایم ٹی  اور نیوٹرینو فزکس سے لے کر صاف ستھری توانائی سے متعلق ٹکنالوجی ، صحت سائنس ، کرۂ ارض ، زرعی سائنس اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی میں حالیہ مفاد جیسے میگا سائنس کے موضوعات شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ امریکی کثیر ملکی کمپنیوں کی موجودگی میں ان زبردست موقعوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے جو بھارت کے خلائی شعبے میں موجود ہیں ۔ وہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کریں گے کہ اسرو اور ناسا کرۂ ارض کے مشاہدے کے لیے ایک مشترکہ راڈار سیارچہ خلاء میں بھیجنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔ اس مشن کا نام این آئی ایس اے آر  (ناسا – اسرو سینتھیٹک اپرچر راڈار)ہے۔ این آئی ایس اے آر مشن وہ ڈاٹا جمع کرے گا جو آب و ہوا سے متعلق بحران سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ یہ پیشکش بھی کریں گے کہ بھارت اور امریکہ دونوں مشترک ترجیح کے شعبوں میں شراکت داری میں مزید وسعت لا سکتے ہیں۔ ان شعبوں میں کوانٹم ٹکنالوجی ، مصنوعی ذہانت ، گہری سمندری دریافت، الیکٹرک گاڑیاں، ٹیلی کمیونکیشن اور سیمی کنڈکٹر سے متعلق ریسرچ نیز اختراع شامل ہے۔

امید ہے کہ وزیر موصوف انڈیا ؤس میں عشائیہ پر امریکہ کے کلیدی وفاقی افسران سے بھی بات چیت کریں ۔ عشائیہ کا اہتمام بھارتی  سفیر کی طرف سے کیا جائے گا۔

انڈیا ہاؤس میں اشایئے کے بعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ 21 ستمبر پیٹس برگ کے لیے روانہ ہو جائیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10481



(Release ID: 1861006) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu