ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے سنٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چنئی میں چمڑے کے شعبے میں ہنر مندی کی ترقی کے لیے اسکیل ایپ کا آغاز کیا


جناب دھرمیندر پردھان نے کاریگروں کی استعداد کار بڑھانے اور انھیں ڈجیٹل شعبے میں موجود مواقع سے جوڑنے پر زور دیا

Posted On: 20 SEP 2022 5:30PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج سی ایس آئی آر- سنٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چنئی کے اپنے دورے کے دوران SCALE (اسکل سرٹیفیکیشن اسیسمنٹ فار لیدر ایمپلائیز) ایپ کا آغاز کیا جو چمڑے کی صنعت کی ہنر مندی، سیکھنے، تشخیص اور روزگار کی ضروریات کے لیے ون اسٹاپ حل فراہم کرتا ہے۔ لیدر اسکل سیکٹر کونسل نے چمڑے کی صنعت میں تربیت حاصل کرنے والوں کو ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کے ڈیزائن اور ترسیل کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے اینڈرائیڈ ایپ SCALE تیار کیا ہے۔

 

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ چمڑے کا شعبہ ملک میں بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس میں فی الحال 44 لاکھ سے زیادہ لوگ کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے تعلیم اور ہنر مندی کے بہترین امتزاج کے ساتھ اس شعبے کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی تعریف کی۔

جناب پردھان نے ڈجیٹل ٹکنالوجیوں اور ماحول دوست تکنیکوں کی آمد کی وجہ سے سیکٹر میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی بات کی، اور کہا کہ اس کے لیے ہنر مندی، اعلیٰ ہنر مندی اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ این ایسڈ ی سی اور سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی اس سیکٹر کی ہنر مندی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے اور انھوں نے اس سیکٹر میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی میں قومی سطح کی صلاحیت سازی پروگرام منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت، این ایس ڈی سی، سی ایل آر آئی اور چمڑے کے شعبے کی ہنر مندی کونسل چنئی سمیت پورے ہندوستان میں مشترکہ سہولت اور ہنر مندی کا مرکز قائم کرنے میں تعاون کرے گی۔

 

 

جناب پردھان نے اس شعبے کے نوجوان پیشہ ور افراد سے ٹکنالوجی، اختراعات، کاروباری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمت تخلیق کرنے والے بننے کی اپیل کی۔ انھوں نے دستکاروں کی استعداد کار بڑھانے اور انھیں ای کامرس سمیت ڈجیٹل میدان میں دستیاب مواقع سے جوڑنے پر زور دیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مروگن نے کہا کہ تمل ناڈو کے پاس بہت زیادہ با صلاحیت انسانی وسائل ہیں اور سی ایل آر آئی انھیں ہنر مند بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سی ایل آر آئی نوجوانوں میں صنعت کاری کو بھی فروغ دے رہا ہے اور کئی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے قیام میں مدد کر رہا ہے۔

************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10476


(Release ID: 1860982) Visitor Counter : 154