جل شکتی وزارت
’سوچھتا ہی سیوا‘ (ایس ایچ ایس) 15 روزہ مہم کا آغاز
ایس ایچ ایس، دیہی ہندوستان میں مکمل حفظان صحت کے تئیں کاوشوں میں تیزی لائے گی
ایس ایچ ایس ایک وسیع پیمانے پر کمیونٹی کو متحرک کرنے کی ایک مہم ہے جو گاؤں کی سطح پر روایتی فضلہ کی صفائی اور ٹھوس فضلہ کے انتظامیہ کی سرگرمیوں کے لیے ہے
ایس ایچ ایس تقریبات 02 اکتوبر 2022 کو سوچھ بھارت دیوس کی تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی
Posted On:
16 SEP 2022 4:07PM by PIB Delhi
جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور حفظان صحت کے محکمے نے ’سوچھتا ہی سیوا‘ (ایس ایچ ایس) نامی ایک پندرہ روزہ مہم شروع کی ہے جس کا مقصد دیہی علاقے میں مکمل حفظان صحت کے تئیں کاوشوں میں تیزی لانا ہے۔یہ روایتی فضلہ کی صفائی اور ٹھوس فضلہ کے انتظامیہ کی سرگرمیوں کے لیے وسیع پیمانے پر کمیونٹی کو متحرک کرنے کی ایک مہم ہے۔ اس سالانہ مہم کے حصے کے طور پر ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان مقاصد کے ساتھ سرگرمیوں کا انعقاد کریں جو یہ ہیں، (i)اوپن ڈیفکشن فری (او ڈی ایف) پلس گاؤوں کے تئیں ‘‘جن آندولن‘‘ میں کمیونٹی کو متحرک کرنے اور ان کی شرکت کو یقینی بنانا (ii) ’’سمپورن سوچھ‘‘ گاؤں کی اہمیت کی تشہیر کرنا (iii) ’’حفظان صحت بطور ہر ایک کی ذمے داری‘‘ کے تصور کو از سر نو نافذ کرنا اور (v) گاؤں کی سطح پر سوچھ بھارت دیوس (02 اکتوبر) منانا۔
سرگرمیوں کا کلینڈر درج ذیل ہے:
- 15 ستمبر سے 02 اکتوبر : سوچھتا ہی سیوا کی سرگرمیاں
- 15 سے 17 ستمبر: بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے ساتھ شرم دان
- 26 ستمبر سے 28 ستمبر : 9 ریاستوں میں سوچھتا کے لیے متحد ہندوستان
- 02 اکتوبر – سوچھ بھارت دیوس : او ڈی ایف پلس گاؤں کے اعلامیوں اور دیگر سرگرمیوں کے لیے گرام سبھا کی میٹنگیں؛ اور قومی سطح پر سوچھ سورکشن گرامین (ایس ایس جی) 2022 کے جیتنے والوں کو انعامات کی تفویض۔

مورخہ 09 ستمبر 2022 کو ریاستوں کے ساتھ ایک ورچوئل کانفرنس (وی سی) بھی منعقد کی گئی تھی، جس کی معاون صدارت جل شکتی کے مرکزی وزیر اور دیہی ترقی اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر نے کی تھی۔ اس میں مرکزی وزارتوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ روایتی فضلے کے مقامات اور سرکاری مقامات کی خاص طور پر صفائی ستھرائی سمیت صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں سے متعلق ’’شرم دان‘‘ کے طور پر 15، 16 اور 17 ستمبر 2022 کو ان تین مخصوص دنوں میں توجہ مرکوز کریں۔
اس مہم کے تحت گاؤں میں منعقد کی جانے والی کلیدی سرگرمیوں میں شامل ہیں:
- گاؤوں میں روایتی فضلے کے مقامات کی صفائی کرنا
- کوڑا اکٹھا کرنے اور جدا کرنے کے شیڈس/مراکز کی تعمیر
- آبی اداروں کے نزدیک علاقوں کو صاف ستھرا رکھنا اور ان کے اطراف میں شجرکاری کرنا
- اصل مقام پر کوڑے(خشک اور نم) کو ہٹانے کے لیے کمیونٹی آگاہی
- جی ای ایم کے ذریعے ٹرائی سائیکل / ای-کارٹ (بیٹری سے چلنے والی گاڑی) جیسی کوڑا جمع کرنے والی گاڑیوں کی خریداری
- پلاسٹک جیسے بایو ڈی گریڈیبل فضلے کو گھر گھر سے اکٹھا کرنا
- گرام سبھا میٹنگیں منعقد کرکے اور ایس یو پیز پر پابندی کے لیے قرار دادیں پاس کرکے واحد استعمال کے پلاسٹک (ایس یو پیز) کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا
- پلاسٹک فضلہ کے انتظامیہ کے لیے 4 آر کو فروغ دینا – انکار کرنا، کم کرنا، دوبارہ استعمال کرنا اور دوبارہ استعمال کے قابل بنانا
- او ڈی ایف پلس عناصر سے متعلق سرپنچ سمواد
- وال پینٹنگس، نکڑ ناٹک، سوچھتا رتھوں، سوشل میڈیا مواد، گرام سبھا جیسی سرگرمیوں کی وسیع رینج کے ساتھ بڑے پیمانے پر آئی ای سی اور بڑے پیمانے پر میڈیا مہم، تاکہ لوگوں کو آئی پی سی کے ذریعے تعلیم دی جاسکے
- ’’کوڑا نہ ڈالیں‘‘ کے لیے سلوگن تحریر کرنا / عہد بند ہونا
- ایس ایچ ایس پورٹل پر ایس ایچ سرگرمیوں کی روزانہ کی پیشرفت کو اپ ڈیٹ کرنا
(https://sbm.gov.in/shs/shs2022/index.aspx)

**********
ش ح۔ا ع ۔ر ا
U- 10459
(Release ID: 1860832)