زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی معاہدہ (خورا ک اور زرعی ادارہ) گورننگ باڈی(جی بی-9)  کے نویں اجلاس کے دوران جوار کے بین الاقوامی سال (آئی یو اوایم) 2023 پر ایف اے او سائڈ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا


سیشن کی صدراور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری (فصلوں) شوبھا ٹھاکر نے کسانوں کی بہتری کے حل کے طور پر خوراک کے تحفظ اور فصلوں کے تنوع کے مرکز میں باجرا پر زور دیا

Posted On: 19 SEP 2022 7:25PM by PIB Delhi

آج نئی دہلی میں حکومت ہند کے زیر اہتمام بین الاقوامی معاہدہ (خوراک اور زرعی ادارہ) کی گورننگ باڈی (جی بی-9) کے نویں اجلاس کے دوران جوار کے بین الاقوامی سال (آئی وائی اوایم) 2023 پر  ایف اے او سائڈ ایونٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی وائی اوایم- 2023پر پروگرام بنیادی طور پر جوار کے کسانوں پر مرکوز تھا۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری (فصلوں) شوبھا ٹھاکر نے ایک پریزنٹیشن پیش کی کہ ہندوستان کی آئی وائی اوایم 2023 کے لئے کس طرح کی تیاری ہے اور کس طرح ہندوستان کسانوں اور پوری ویلیو چین کے ساتھ مل کرہر تھالی میں جوار پہنچانے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔  پریزنٹیشن میں آئی وائی اوایم- 2023 کے لیے بیداری مہم اور ہندوستان اور عالمی برادری میں جی2بی، بی2بی اوربی2سی مکالموں میں اس کی شمولیت پر 19 وزارتوں کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے آئی وائی اوایم 2023 کے تناظر میں کسانوں کی بہتری کے حل کے طور پر خوراک کی حفاظت اور فصلوں کے تنوع کے مرکز میں باجرے پر خصوصی زور دیا۔

A picture containing text, person, indoor, peopleDescription automatically generated

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ORDX.jpg

شوبھا ٹھاکر کی صدارت میں منعقدہ پینل ڈسکشن میں ڈاکٹر دیاکر راؤ بی۔ پرنسپل سائنسدان، آئی سی اے-آئی آئی ایم آر؛ محترمہ منیشا بھسین، کارپوریٹ شیف، آئی ٹی سی ہوٹلز؛ ڈاکٹر اروند کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) آئی سی آر آئی ایس اے ٹی؛ روہت چودھری، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ، اکشے پاترا فاؤنڈیشن؛ جناب پی سی چودھری، زراعت اور خوراک کی پیداوار کے ڈائریکٹر، اڈیشہ؛  کرناٹک ملیٹ مشن کے نمائندے جناب وجے پاٹل؛ وشالا ریڈی، بانی، ملیٹ بینک (اسٹارٹ اپ)؛ شرمیلا اوسوال، بانی، باسیلیا آرگینکس (اسٹارٹ اپ)؛ کونڈا چاوا، او آئی سی، ایف اے او انڈیا  شامل ہوئے اور  آل انڈیا ریڈیو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پروگرامز) جینندر سنگھ نے اجلاس کی نظامت کی۔

       اس سیشن میں، دنیا بھر میں آئی وائی اوایم 2023 کو منانے اور ہر تھالی  میں جوار پہنچانے کے لیے ہندوستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

A picture containing food, table, plate, counterDescription automatically generated

 

اس تقریب میں سٹالز بھی لگائے گئے تھے جن پر متعدد باجرا اسٹارٹ اپس اور ایف پی اوز نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔ سیشن کے بعد تمام حاضرین کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ باجرہ لنچ تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005CCKV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006D2BB.jpg

 

***********

 

 

 

ش ح ۔  ع ح ۔

U. No.10445


(Release ID: 1860822) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Telugu