ریلوے کی وزارت
مالی سال 23-2022 کے دوران ، اگست 2022 تک چوکیدار والے 216 پھاٹکوں کو ہٹایا گیا
سال 22-2021 میں اسی مدت کےمقابلے 10 فیصد زیادہ ترقی ہوئی
Posted On:
19 SEP 2022 5:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19ستمبر، 2022/ بھارتی ریلویز میں پھاٹکوں کو ہٹانے کا کام مشن کے انداز میں جاری ہے۔ بغیر چوکیدار والےپھاٹکوں کو بھارتی ریلوے بورڈ کے گیج نیٹ ورک سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بغیر چوکیدار والے پھاٹکوں کوجب ہٹانے کا کام شروع کیا گیا تھا تو 2009 سے 2014 کے درمیان ہر سال 1137 پھاٹک ہٹائے جا تے تھے جبکہ 2014 سے 19 کے درمیان ہر سال اوسطاً 1884 ہو گئی ۔
مالی سال 23-2022 کے دوران اگست 22 تک چوکیدار والے216 پھاٹک ہٹائے گئے جبکہ 1000 پھاٹک ہٹائے جانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ، جو مالی سال 22-2021 کے دوران کی گئی پیش رفت کے مقابلے 10 فیصد زیادہ ہے۔ 2014 سے 2022 کے درمیان چوکیدار والے بند کیے گئے پھاٹکوں کی تعداد سالانہ 676 ہے۔ جبکہ 2009 سے 14 کی مدت کے دوران یہ تعداد محض 199 سالانہ تھی۔
چوکیدار والے پھاٹکوں کو ہٹانے کے کام میں تیزی لانے کے پیش نظر اوور / انڈر روڈ برجز ریلوے کے کام کاج میں بہتری لانےکے لیے ترجیحات مقرر کر کے پھاٹک ہٹانے کے 100 فیصد کام کے لیے رقم مہیا کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کرنے جیسے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پیش رفت میں تیزی لانے کے لیے رقوم کے الاٹمنٹ میں اضافہ کر کے اسے 6500 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے پچھلے مالی سال 22-2021 میں یہ رقم 4500 کروڑ روپے تھی (44 فیصد کا اضافہ)۔
اوور / انڈر برجز کی تعمیر :
روڈ اوور / انڈر برج کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ یہ برج پھاٹکوں کو ہٹائے جانے کی جگہ کیا جا رہا ہے۔ مالی سال 2014 سے 22 کے درمیان روڈ اوور / انڈر برج کی تعمیر میں پیش رفت کے تحت 1225 پل ہر سال تعمیر کیے گئے جو 2009 سے 14 کے درمیان 763 کے مقابلے 61 فیصد زیادہ ہے۔ رواں مالی سال 23-2022 کے دوران 250 روڈ اوور / انڈر برج ، اگست 2022 تک تعمیر کیے گئے جو مالی سال 22-2021 کی اسی مدت کے مقابلے پانچ فیصد زیادہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 10429
(Release ID: 1860718)
Visitor Counter : 137