وزارت اطلاعات ونشریات

دوآبہ کالج کا 65 واں جلسہ تقسیم اسناد 20 ستمبر 2022 کو منعقد ہوگا


اطلاعات ونشریات اور کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر 20 ستمبر 2022 کو دوآبہ کالج، جالندھر کے 65 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں کالج کے طلبا کو ڈگری عطا کریں گے

اطلاعات ونشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 18-2017 ،19-2018 اور 20-2019 تعلیمی سال کے تقریبا 552 طلبا کو ڈگری عطا کریں گے

Posted On: 19 SEP 2022 4:55PM by PIB Delhi

 

جناب انوراگ ٹھاکر مہمان خصوصی ہوں گے اور کنووکیشن خطبہ دیں گے۔ جناب چندر موہن، صدر، دوآبہ کالج مینجنگ کمیٹی صدارتی کلمات ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ پرنسپل ڈاکٹر پردیپ بھنڈاری سالانہ رپورٹ پیش کریں گے۔ دوآبہ کالج، جالندھر شمالی ہندوستان کاملٹی فیکلٹی کوایجوکیشنل پوسٹ گریجویٹ باوقار ادارہ ہے۔ دوآبہ کالج کو این اے اے سی سے اے پلس گریڈ سائیکل 11- کے ساتھ ری ایکریڈٹیڈ کیا گیا ہے۔ دوآبہ کالج ترقی کے مدارج تیزی سے طے کررہا ہے۔ یو جی سی نے کالج کو سی پی ای کالج کا اعلیٰ درجہ دیا ہے جہاں صلاحیت کے بے پناہ امکانات ہیں۔ 2017 میں اس کالج کو سائنس اور ٹیکنالوی کی وزارت ، حکومت ہند نے اسٹار کالج کا درجہ دیا تھا۔ یہ کالج 81 برس سے زیادہ مدت سے اس خطے میں معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔ دوآبہ کالج کا یہ طرۂ ماتیاز بھی ہے کہ یہاں جالندھر کا اولین کیمپس کمیونٹی ریڈیو ’’رابطہ‘‘ کامیابی سے قائم کیا گیا جو اطلاعات ونشریات کی وزارت، حکومت ہند کے تحت 90.8 میگاہرڈز پر ہے۔

****

U.No: 10431

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1860716) Visitor Counter : 97