وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے قاہرہ میں مصر کے صدر جناب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی
فریقین نے عسکری تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور مشترکہ تربیت، دفاعی سازو سامان کے مشترکہ پروڈکشن اور رکھ رکھاؤ پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا
Posted On:
19 SEP 2022 7:01PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 19 ستمبر 2022 کو قاہرہ میں مصر کے صدر جناب عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ صدر السیسی کے ذریعہ وزیر دفاع کا گرمجوشانہ خیرمقدم کیا گیا، جنہوں نے کہا کہ بھارت اور مصر کے مابین مضبوط باہمی تعلقات کی تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان باہمی تعلقات نئی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت پر دستخط ایک بڑی حصولیابی ہے۔
دونوں قائدین نے عسکری تعاون میں مزید اضافہ کرنے اور مشترکہ تربیت، دفاعی سازو سامان کا مشترکہ پرڈوکشن اور رکھ رکھاؤ جیسے امور پر توجہ دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں مشترکہ پروڈکشن اور خصوصی تجاویز پر تبادلہ خیالات کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی کے خلاف مصر کے مضبوط مؤقف کی ستائش کی۔ صدر سیسی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور مصر کو دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مہارت اور بہترین طور طریقوں کے باہم تبادلے کی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مصر افریقہ میں بھارت کا ازحد اہم تجارتی شراکت دار ہے اور باہمی تجارت غیر معمولی طو رپر توسیع سے ہمکنار ہوئی ہے۔ انہوں نے کثیر جہتی فورموں میں بھارت اور مصر کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے نومبر 2022 میں سی او پی 27 کی کامیاب میزبانی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.10430
(Release ID: 1860691)
Visitor Counter : 118