وزارت دفاع
جناب وجوئے کمار سنگھ نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کی تنظیم کے سکریٹری کے طورپر عہدہ سنبھالا
Posted On:
19 SEP 2022 3:28PM by PIB Delhi
جناب وجوئے کمار سنگھ نے 19 ستمبر 2022 کو وزارت دفاع کے تحت سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کی تنظیم کے سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ جناب سنگھ پنجاب کیڈر کے 1990 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں، جن کے پاس انتظامیہ میں کام کرنے کا 32برسوں کا تجربہ ہے۔
جناب وجوئے کمار سنگھ نے حال ہی میں کپڑے کی صنعت کی وزارت کے اسپیشل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ اس تقرری سے قبل، انہوں نے عملہ اور تربیت کے محکمہ میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر اپنی خدمات انجام دی تھیں۔ ان کے پاس پنجاب میں اپنے کریئر کے دوران زیر ملازم اور سبکدوش مسلح افواج کے عملے کے ساتھ وسیع بات چیت کا تجربہ ہے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.10422
(Release ID: 1860605)
Visitor Counter : 144