سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

شہریوں پر مبنی 58 خدمات کو مکمل طور پر آن لائن فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، آر ٹی او جانے کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے رضاکارانہ بنیادوں پر آدھار کی تصدیق کی مدد سے خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں

Posted On: 17 SEP 2022 9:23AM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) ٹرانسپورٹ سے متعلق خدمات حاصل کرنے میں زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے شہریوں پر مرکوز متعدد اصلاحات کر رہی ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے 16 ستمبر 2022 کو ایس او 4353 (ای) جاری کیا ہے، جس کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس، کنڈکٹر لائسنس، گاڑیوں کے رجسٹریشن، پرمٹ، ملکیت کی منتقلی وغیرہ سے متعلق کل 58 شہری مرکوز خدمات اب مکمل طور پر آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں، جس سے آر ٹی او جانے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ آر ٹی او سے یہ خدمات آدھار کی تصدیق کی مدد سے رضاکارانہ بنیادوں پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

بغیر رابطے اور چہرے کے بغیر اس طرح کی خدمات فراہم کرنا شہریوں کے اہم وقت کو بچانے کے ساتھ ساتھ ضابطوں کی تعمیل کے ان کے بوجھ کو کم کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ نتیجے کے طور پر آر ٹی او میں لوگوں کی تعداد میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے، جو ان کے کام کاج میں زیادہ کارکردگی کا باعث بنے گا۔

گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10360)



(Release ID: 1860068) Visitor Counter : 98