سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 60 اسٹارٹ اپس کو انسپائر ایوارڈز اور 53,021 طلباء کو مالی مدد پیش کی


ان اختراع کاروں کو بطور صنعت کار ان کے سفر کے لیے مکمل انکیوبیشن تعاون فراہم کیا جائے گا

وزیر موصوف نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والے 6.53 لاکھ تصورات اور اختراعات میں سے 53,021 طلباء کو اسکیم کے لیے پیش کیے گئے تصورات کا نقش اول تیار کرنے کے لیے ہر ایک کو 10,000 روپے کی مالی مدد کے لیے شناخت کیا گیا تھا

556 طلباء نے ملک کے سب سے ہونہار سائنسدانوں، محققین، اسکالرز اور سائنس و ٹیکنالوجی صلاحیت کے ایک مجموعی گروپ کے طور پر 9ویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلے میں شرکت کی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 16 SEP 2022 3:47PM by PIB Delhi

 

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج 60 اسٹارٹ اپس کو انسپائر ایوارڈز اور 53,021 طلباء کو مالی مدد پیش کی۔ یہ ایوارڈ حکومت ہند کے محکمہ برائے سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی طرف سے قائم کیا گیا ہے اور ان اختراع کاروں کو بطور صنعت کار ان کے سفر کے لیے مکمل انکیوبیشن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سال 21-2020 کے دوران جب پوری دنیا کی طرح ملک کووڈ-19 کے شدید اثرات سے نبرد آزما تھا، سالانہ انسپائر ایوارڈز – مانک (ملین ذہنوں کو بڑھانے والی قومی خواہش اور علم) مقابلے نے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 6.53 لاکھ غیر معمولی خیالات اور اختراعات کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم نے ملک کے 702 اضلاع (96 فیصد) کے خیالات اور اختراعات کی نمائندگی کرتے ہوئے شمولیت کی ایک بے مثال سطح کو چھو لیا۔ اس میں 124 میں سے 123 امنگوں والے اضلاع، 51 فیصد لڑکیوں کی نمائندگی، ملک کے دیہی علاقوں میں واقع اسکولوں کی 84 فیصد شرکت اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ چلائے جارہے 71 فیصد اسکول شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ 6.53 لاکھ میں سے کل 53,021 طلباء کی شناخت ہر ایک کو 10,000 روپے کی مالی امداد دینے کے لیے کی گئی ہے تاکہ وہ اس اسکیم کے لیے پیش کیے گئے تصورات کے اصل نمونے تیار کر سکیں۔ اگلے قدم کے طور پر انہوں نے متعلقہ ضلعی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ (ڈی ایل ای پی سی) اور ریاستی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ (ایس ایل ای پی سی) میں حصہ لیا اور اب کل 556 طلباء نے 9ویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ (این ایل ای پی سی) میں حصہ لیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ 556 طلباء جو این ایل ای پی سی کا حصہ ہوں گے، ملک کے سب سے ہونہار سائنسدان، محقق، اسکالر اور سائنس و ٹیکنالوجی صلاحیت کا ایک مجموعی گروپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی اختراعات کا سماجی فوکس ہے جو ہندوستان کو سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال سے مسائل کو حل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ہمارے ملک کے سرفہرست تکنیکی اداروں جیسے IIT's، BITS، NIT's  وغیرہ میں ان طلباء کے لئے پوری طرح وقف رہنمائی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس سے نہ صرف سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع (ایس ٹی آئی) کے تازہ ترین رجحانات سے ان کی نمائش کی سطح میں اضافہ ہوگا۔ بلکہ انہیں ان کی اختراعی ٹیکنالوجیز کے لیے صحیح فیصلے کرنے اور اس بات کی بصیرت حاصل کرنے کی تربیت بھی فراہم کریں کہ ان کے اختراع میں سب سے زیادہ مدد کیا ہوگی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہر سال تمام تسلیم شدہ اہل اسکولوں سے 10 سے 15 سال کی عمر کے اسکولی طلباء میں سے پانچویں جماعت سے دسویں جماعت تک پڑھنے والے طلباء سے 10 لاکھ تصورات کو اسکاؤٹ کرنے اور مزید قدر افزائی کے لیے ایک لاکھ تصورات کی شناخت کرنا اور ان کی انکیوبیشن مدار میں ان کی موروثی قابلیت کی وجہ سے مقابلہ کرنے اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا مقصد ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ایوارڈز مشترکہ طور پر محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، حکومت ہند اور نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) - انڈیا کے ذریعہ نافذ کیے گئے ہیں۔ یہ اسکول کے طلباء کے خیالات اور اختراعات کو پروان چڑھانے اور انہیں سائنس اور ریسرچ میں کیریئر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے حکومت ہند کی ایک اہم اسکیم ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس اسکیم کا مقصد سائنس اور ٹکنالوجی کے نظام کو مضبوط بنانے، وسعت دینے اور اس پر تحقیق اور ترقی کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے انسانی وسائل کے ایک اہم پول کی تعمیر میں مدد کرنا ہے۔

سکریٹری، ڈی ایس ٹی ڈاکٹر ایس چندر شیکھر نے کہا کہ ہر مرحلے پر ان کی اہمیت کا پتہ لگانے اور طلباء کو رہنمائی دینے کے لیے ملک کے ہر ضلع کے لیے ضلعی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ (ڈی ایل ای پی سی) کی ایک سیریز، اس کے بعد ریاستی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ (ایس ایل ای پی سی) ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ طلباء کو اپنی اختراعات کو پیش کرنے، اپنے خیالات اور تصورات کی خوبی کو بیان کرنے، اعتماد پیدا کرنے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں علم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا اور آخر کار تقریباً ایک ہزار طلباء کو سالانہ این ایل ای پی سی میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کا مقصد ہے۔ این ایل ای پی سی کے نتیجے کے طور پر مجموعی طور پر 60 اختراعی تصورات اور اختراعات کی شناخت، پہچان اور انعام سے سرفراز کرنے کی خواہش ہے جنہیں مکمل انکیوبیشن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی صنعت کاری کا سفر بھی شروع ہو سکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10332)



(Release ID: 1859935) Visitor Counter : 138