نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

فٹ انڈیا، وزارت قانون اور انصاف کے ساتھ مل کر بین وزارت، بار اور بنچ بیڈمنٹن چمپئن شپ کی حمایت کرے گا

Posted On: 16 SEP 2022 2:34PM by PIB Delhi

سبھی کے لیے فٹنس کا ایک نیا معیار طے کرتے ہوئے، فٹ انڈیا مشن وزارت قانون و انصاف کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی بین وزارت، بار اور بینچ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے لیے منسلک ہو گا، جس میں وزرا، ججوں اور وکلاء کے علاوہ دیگر افراد کی شرکت ہوگی۔

یہ دو روزہ ایونٹ 17 ستمبر کو دہلی کے تیاگراج اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا اور اس میں مرکزی وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو اور مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر شرکت کریں گے۔

اس تقریب کا تصور سابق بیڈمنٹن کھلاڑی ابانتیکا ڈیکا نے وزارت قانون و انصاف اور فٹ انڈیا کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔ تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈیکا کا کہنا ہے، "اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے بعد، میں اب بھی کھیلوں میں اب بھی اپنا تعاون پیش کرنا چاہتی تھی ۔ فٹ انڈیا موومنٹ کے ذریعے فٹنس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے ہمارے معزز وزیر اعظم کے وژن نے مجھے اس ایونٹ کا تصور پیش کرنے کی ترغیب دی، جو  زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے  لوگوں کی کھیلوں اور تندرستی کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کر سکے۔ اس سلسلے میں، ہم دوسری وزارتوں کے ساتھ بھی اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔" ڈیکا نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) کی رکن بھی ہیں۔

اس تقریب میں قانونی صنعت کے کئی معروف شخصیات، جیسے مسٹر تشار مہتا، سالیسٹر جنرل آف انڈیا، جسٹس وکرم ناتھ، مسٹر وکاس سنگھ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، ڈاکٹر انجو راٹھی رانا، جوا ئنٹ سکریٹری، وزارت قانون و انصاف، مسٹر سنگھی، ڈالمیا  بھارت لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او کے علاوہ بہت سے دوسرے لوگوں کی شرکت بھی نظر آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اک - ق ر)

U-10330



(Release ID: 1859793) Visitor Counter : 109