وزارت دفاع
گنی کے خلیج میں آئی این ایس ترکش مشن تعینات
Posted On:
15 SEP 2022 10:20PM by PIB Delhi
بحری سلامتی کے تئیں ہندوستانی بحریہ کے عزم کو تقویت دیتے ہوئے،آئی این ایس ترکش مشن اس وقت بحری قزاقی کے خلاف کارروائیوں کے لیے خلیج گنی (جی او جی) میں تعینات کیا گیا ہے۔
تعیناتی کے حصے کے طور پر، جہاز نے 12 سے 13 ستمبر 2022 تک نائجیریا کی بحریہ کے گشتی جہاز این این ایس کانو، اوسون، سکوٹو اور نگورو کے ساتھ مشترکہ بحری مشق کی۔
اس مشق نے ہندوستانی اور نائیجیریا کی بحریہ کے درمیان بحری کارروائیوں کے مختلف پہلوؤں ،جیسے بحری قزاقی کے خلاف آپریشنز، مصیبت میں بحری جہاز کی مدد، ایس اے آر مشقوں کے ساتھ ساتھ اینٹی ایئر اور اینٹی سرفیس آپریشنز میں باہمی تعاون کو تقویت دینے کا موقع فراہم کیا۔ اس نے بحری امتناع اور بحری قزاقی کو روکنے کی کارروائیوں کے لیے مہارتوں کو بڑھانے میں بھی مدد کی۔
یہ مشق ہندوستان اور نائیجیریا کی طرف سے جی او جی میں انسداد قزاقی کارروائیوں کی حمایت میں پہلی مشترکہ آپریشنل تعیناتی کی نشاندہی کرتی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اک - ق ر)
(16-09-2022)
U-10313
(Release ID: 1859738)
Visitor Counter : 134