عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خصوصی مہم دوئم کے لیے سوچھتا پورٹل کا آغاز کیا اس پورٹل پر سوچھتا اور سرکاری کاموں میں تاخیر کو کم کرنے پر توجہ دی گئی ہے اور اس کا کام کاج 2 اکتوبر کو شروع ہو جائے گا


خصوصی مہم دوئم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک منعقد کی جائے گی اس میں حکومت ہند کی سبھی وزارتوں، محکموں اور ان سے منسلک یا ذیلی اور خود مختار اداروں کے علاوہ سبھی علاقائی دفتروں کو شامل کرنے  کے لیے توسیع دی گئی ہے

Posted On: 14 SEP 2022 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14ستمبر، 2022/سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج خصوصی مہم دوئم کےلیے خصوصی سوچھتا پورٹل کا آغاز کیا جس پر 2 اکتوبر سے کام کاج شروع ہو جائے گا۔

عملے کی مرکزی وزارت نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کا تیار کردہ پورٹل www.pgportal.govlin/scdpm22سرکاری دفتروں میں سوچھتا اور کام کاج میں التوا کو کم کرنے کے لیے وقف ہے۔ آغاز کی اس تقریب میں حکومت ہند کی 85 وزارتوں  اور محکموں کے سینئر افسران نے ، مرکزی سکریٹری  ڈی اے آر پی جی ، وی سری نواس کی موجودگی میں شرکت کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی ہدایت کے مطابق 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک خصوصی مہم دوئم میں توسیع کی گئی ہے اور اس مہم میں حکومت ہند  کی سبھی وزارتوں ، محکموں اور ان سے منسلک ذیلی محکموں نیز خود مختار اداروں  کے علاوہ سبھی علاقائی دفتروں کو شامل کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں نے صفائی ستھرائی مہم چلانے کے لیے 67000 سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی ہےاور امید ہے کہ یہ 30 ستمبر تک ایک لاکھ مقاما ہو جائیں گے جبکہ اکتوبر 2021 میں شروع کی گئی پہلی خصوصی مہم میں محض 6000 مقامات تھے۔

15 اگست 2014 کو لال قلعے کی فصیل سے وزیراعظم نریندر مودی  کی پہلی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے جس میں  2 اکتوبر 2014 سے سوچھ بھارت مشن  شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا مشن ایک جن آندولن بن گیا ہے اور لوگوں نے اسے ایک سماجی اصلاح کی تحریک بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ اس سے مشن موڈ میں عام آدمی کو درپیش بنیادی معاملات حل ہوں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اکتوبر 2021 میں خصوصی مہم کے پہلے مرحلے میں تقریباً 12 لاکھ اسکوائر فٹ جگہ کو دفتروں میں خالی کرایا گیا تھا جس کا مقصد  اسکریپ کو پیداوار کےلیے استعمال کرنا اور اس سے 62 کروڑ روپے کی آمدنی کی گئی۔وزیر موصوف نے بتایا کہ سرگرمیوں میں دفتروں کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کی مہم اسکریپ کو ٹھکانے لگانا شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ خصوصی مہم دوئم میں وزارتوں اور محکموں کے دفتروں کےعلاوہ فیلڈ اور آؤٹ اسٹیشن دفتروں پر مزید توجہ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ سکریٹری نے 23 اگست 2022 کو حکومت ہند کے سبھی سکریٹریز سے خطاب کیا تھا  اور اس کے لیے ڈی اے آر پی جی کے رہنما خطوط کا ایک نوٹ 25 اگست 2022 کو جاری کیا تھا۔ ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خصوصی مہم 2022 میں اسکریپ کو بروقت ٹھکانے لگانا اور ایک صاف ستھری کام کی جگہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس میں 1.5 لاکھ سے زیادہ پوسٹ آفس،  بیرون ملک مشن، اور چوکیاں ، ریلوے اسٹیشن  اور دیگر سرکاری دفتر شامل ہیں۔ یہ مہم ایک مہینے تک جاری رہے گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی اے آر پی جی کی تین رپورٹیں بھی جاری کیں ۔خصوصی مہم کے بارے میں جولائی کی پیش رفت کی رپورٹ ، سی پی جی آر اے ایم ایس  7.0 بروشر اور سی پی جی آر اے ایم ایس ماہانہ پیش رفت رپورٹ برائے اگست 2022کا بھی اسی تقریب میں آغاز کیا جائے گا۔

ڈی اے آر پی جی کے مرکزی سکریٹری وی سری نواس نے کہا کہ خصوصی مہم دوئم کا تیاری سے متعلق حصہ خصوصی مہم دوئم کے پورٹل کے آغاز کے ساتھ شروع ہوگا جو  30 ستمبر 2022 تک جاری رہے گا۔

بھارت کے محکمہ ٔ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل چندن سنہا، ڈاک محکمے کےسکریٹری وینیت پانڈے اور ریلوے بورڈ ے سکریٹری آر این سنگھ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

۔۔۔

ش ح۔اس۔ ت ح ۔                                                

U - 10252



(Release ID: 1859452) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada