وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع کی امریکی وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 14 SEP 2022 6:45PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور اُن کے امریکی ہم منصب وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن کے درمیان آج ٹیلی فون پر گرم جوش اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ دونوں نے کثیر جہتی ہند-امریکہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور بین فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی وزیر دفاع آسٹن نے ہندوستان کے دفاعی جدید کاری کے پروگرام کے حق میں حمایت کا اظہار کیا اور ہند-امریکہ دفاعی صنعتی اور ٹکنالوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پر امید رہے۔

وزیر دفاع سنگھ  اوروزیر دفاع آسٹن نے علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی اپنی مشترکہ خواہش کی توثیق کی۔جناب راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے بیڑے کے لئے امدادی پیکج فراہم کرنے کے امریکی فیصلے پر ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔

دونوں وزیروں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فریقین ہند-امریکہ حکمت انگیز ساجھے داری کو مستحکم کرنے کے مقصد سے اپنی نتیجہ خیز مصروفیات جاری رکھیں گے۔وزیر دفاع نے بتایا کہ وہ 2023 میں اگلے وزارتی 2+2 مذاکرات کے لئے وزیر دفاع آسٹن کا ہندوستان میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

****

 

 

U.No: 10254

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1859390) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil