مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی آئی پی اے سالانہ فلیگ شپ ایونٹ 2022 میں جناب اشونی ویشنو مہمان خصوصی اور جناب دیو سنگھ چوہان مہمان اعزازی ہوں گے


اس سال کے سالانہ فلیگ شپ ایونٹ کا مرکزی خیال ’5جی اور اس سے آگے کے لیے گتی شکتی وژن‘ ہے

Posted On: 13 SEP 2022 4:44PM by PIB Delhi

مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نیز ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے والوں کی تنظیم (ڈی آئی پی اے) کے سالانہ فلیگ شپ پروگرام 2022 میں مہمان خصوصی ہوں گے، جو کل یہاں منعقد ہوگا۔ مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان

اس موقع پر مہمان اعزازی ہوں گے۔

ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے والوں کے ایک اعلیٰ صنعتی ادارہ ڈی آئی پی اے، اس سال کے نئے مرکزی خیال "5 جی اور اس سے آگے کے لیے گتی شکتی وژن" کے ساتھ اپنے سالانہ فلیگ شپ پروگرام کی میزبانی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس پروگرام کو سال 2022 کی ٹیلی کام انڈسٹری کا سب سے بڑا پروگرام قرار دیا جارہا ہے۔

تقریب کا موضوع ’’5جی اور اس سے آگے کے لیے گتی شکتی وژن‘‘ ہے، جو مکمل طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے مطابق ہے جس نے ملک کے ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے میں مدد کی ہے۔ اس پروگرام میں مندوبین آر او ڈبلیو اور اسٹریٹ فرنیچر سے متعلق پالیسی، اسمارٹ شہروں کے ساتھ مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ہم آہنگی، بنیادی ڈھانچے - ڈیجیٹل تبدیلی اور مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 4.0 فرنٹیئر: مالیاتی مواقع سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پینلز میں نجی اور سرکاری سیکٹرز کے ماہرین شامل ہوں گے جو ہر ایک شخص کی زندگی اور ملک کی ترقی میں 5G کے اثرات کے بارے میں اپنا نقطہ نظر مشترک کریں گے۔

یہ پروگرام 14 ستمبر 2022 کو ہوٹل دی امپیریل، جن پتھ، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ ڈی آئی پی اے کے سالانہ فلیگ شپ پروگرام کا آغاز دوپہر 2.30 بجے سے جناب ٹی آر دوا، ڈائریکٹر جنرل، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پرووائیڈرز ایسوسی ایشن (ڈی آئی پی اے)کے تعارفی کلمات کے ساتھ ہوگا اور وزارتی اجلاس شام 5.50 بجے سے شروع ہوگا، جس سے مہمانِ خصوصی، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان، ٹرائی کے چیئرمین، آئی اے ایس، ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا، ڈی سی سی کے چیئرمین اور ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) کے سکریٹری (ٹی)، آئی اے ایس جناب کے راج رمن، منی پور کے چیف سکریٹری، ڈاکٹر راجیش کمار، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پرووائیڈرس ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب اکھل گپتا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پرووائیڈرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل، جناب ٹی آر دوا بھی اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ڈی آئی پی اے نے محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کو ڈی آئی پی اے کے سالانہ فلیگ شپ پروگرام 2022 کے معاون پارٹنر کے طور پر، کمیونیکیشنز ٹوڈے کو بطور میڈیا پارٹنر، ٹاور ایکسچینج کو کمیونٹی پارٹنر اور ای وائی کو ایونٹ کے نالج پارٹنر کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10205)



(Release ID: 1859049) Visitor Counter : 122