پنچایتی راج کی وزارت

پنچایت راج کی وزارت اور آنند، گجرات کے دیہی بندوبست کے ادارے (آئی آر ایم اے ) کے درمیان کل آنند میں مفاہمت نامے پر دستخط ہوں گے


مفاہمت نامے کا مقصد ملک بھر میں پنچایت راج اداروں (پی آر آئی ایس) کی صلاحیت سازی کو مستحکم کرنا ہے

آئی آر ایم اے کی جانب سے ایم او پی آر کو پائیدار ترقیاتی مقاصد کو مقامی نوعیت کا بنانے اور پی آر آئی سے متعلق دیگر معاملوں کے لئے پالیسی اقدامات کرنا ہے

Posted On: 13 SEP 2022 3:46PM by PIB Delhi

پنچایت راج کی وزارت (ایم او پی آر) حکومت ہند اور آنند گجرات کے دیہی بندوبست کے ادارے (آئی آر ایم اے) کے درمیان کل آنند میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے جس کا مقصد ملک بھر میں پنچایت راج کی صلاحیت سازی کو مستحکم کرنا اور ایک لائحہ عمل تیار کرنا ہے جس کے تحت ایم او پی آر اور آئی آر ایم اے پنچایت راج اداروں کے ذریعہ گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ بندی کے شعبے میں اشتراک کریں گے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت قریبی تعاون میں آسانی لائی جائے گی اور ایک ایسا میکنزم فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعہ ایم او پی آر اور آئی آر ایم اے ماڈل گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (جی پی ڈی پی) کو ایل ایس ڈی جی سے منسلک کئے جانے میں پائے جانے والے خلاء کو تلاش کرنے اور اس کے ممکنہ حل نکالنے میں اشتراک کریں گے۔ مفاہمت کے ذریعہ ولیج فیلڈ ورک سیگمنٹ (وی ایف ایس) میں تیزی لانے کی کوشش کی جائے گی جس میں آئی آر ایم اے کے طلباء دیہی بندوبست کے تمام پہلوؤں پر کام کریں گے اور اس کے نتیجے میں یہ لوگ دیہی معیشت ، سماج ، سیاست اور دیہی برادریوں کے مسائل سے روشناس ہو کر عملی تجربے حاصل کرسکیں گے۔ ولیج فیلڈ ورک شرکاء کو دیہاتی علاقوں کے بنیادی حقائق کے تئیں بیدار کرتا ہے اور وہ ان حقائق کا حصہ بن کر اپنی دیہی ترقیاتی رپورٹ تیار کرنے میں اس سے مدد لے سکتے ہیں۔ مفاہمت نامے کے مطابق آئی آر ایم اے اپنے طلباء / زیر تربیت طلباء کے ذریعہ  اکھٹا کی گئی تفصیلات ایم او پی آر کو فراہم کرے گا۔

مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی تقریب میں جو کہ گجرات میں آئی آر ایم اے میں منعقد ہوگی ، جناب سنیل کمار، سکریٹری ، پنچایت راج وزارت کلیدی خطبہ دیں گے اور محترمہ ریکھا یادو، جوائنٹ سکریٹری، پنچایت راج وزارت، مختلف فریقوں کے ساتھ ایس ڈی جی ایس کو مقامی نوعیت کا بنانے پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

مفاہمت پر دستخط کئے جانے کی تقریب کے دوران پروفیسر پپو سالک کرسٹل ناتھن، چیئرمین، ولیج فیلڈورک سیگمنٹ آئی آر ایم اے اور پروفیسر اشیش ارگڈے صدر انٹرن شپ اینڈ پلیسمنٹ آئی آر ایم اے، پی جی ڈی ایم طلباء کو گرام پنچایتوں سے جوڑنے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالیں گے۔ پروفیسر وویک پانڈے اور پروفیسر ستیندرسی پانڈے ایک پریزنٹیشن پیش کریں گے جس میں آئی آر ایم اے کی جانب سے ایسے پروگرام وضع کئے جانے کے بارے میں بتایا جائے گا، جن میں دیہی برادریاں شامل ہوتی ہیں اور یہ ہندوستان میں معیشت اور روزگار کے مواقع میں کایا پلٹ لانے کے لئے پائیدار ماڈل تیار کریں گے۔ پی جی ڈی ایم طلباء اور اساتذہ کے درمیان بات چیت بھی کرائی جائے گی۔

****

 

 

U.No:10203

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1859003) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Gujarati