وزارت دفاع
جاپان – بھارت باہمی بحری مشق – جیمیکس 2022
Posted On:
13 SEP 2022 4:04PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کی میزبانی میں جاپان- بھارت بحری مشق 2022 (جے آئی ایم ای ایکس 2022) کے چھٹویں ایڈیشن کا آغاز 11 ستمبر 2022 کو خلیج بنگال میں عمل میں آیا۔
جاپان میری ٹائم سیلف ڈفینس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) کے بحری جہازوں کی قیادت کے فرائض ریئر ایڈمیرل ہیراتا توشی یوکی، کمانڈر ایسکورٹ فلوٹیلا فور کے ذریعہ انجام دیے جا رہے ہیں جبکہ بھارتی بحریہ کے جہازوں کی قیادت کے فرائض ریئر ایڈمیرل سنجے بھلا، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ انجام دے رہے ہیں۔
بھارتی بحریہ کے جہازوں نے جے ایم ایس ڈی ایف کے بحری جہازوں ایزومو، ایک ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز، اور تاکانامی، ایک گائیڈیڈ میزائل تباہ کرنے والا جہاز، کا ان کی خلیج بنگال آمد پر خیرمقدم کیا ۔بھارتی بحریہ کی نمائندگی اندرونِ ملک ڈیزائن اور تیار کیے گئے جنگی بحری جہازوں کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ یہ جہاز ہیں؛ سہیادری، ایک کثیر مقصدی خفیہ بحری جہاز اور آبدوز شکن جنگی جہازکدمت اور کاورتی۔ اس کے علاوہ، گائیڈیڈ میزائل تباہ کرنے والا رن وِجے، فلیٹ ٹینکر جیوتی، سمندر کے اندر گشتی جہاز سُکنیہ، آب دوز، ایم آئی جی 29 کے جنگی طیارہ، طویل دوری والا بحری گشتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز بھی اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔
جیمیکس 22 دو مراحل، یعنی وشاکھا پٹنم میں سمندر اور بندرگاہ مرحلے کی مشقوں پر مشتمل ہے۔
یہ مشق جیمیکس کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جا رہی، جس کا آغاز 2012 میں ہوا تھا۔ ایک اتفاق یہ بھی ہے کہ اس مشق کا اہتمام بھارت اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ جیمیکس 22 کا مقصد سطح، ذیلی سطح اور فضا میں پیچیدہ مشقوں کے ذریعہ ، دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان موجود باہمی ربط کی اعلیٰ ڈگری کو مضبوط بنانا ہے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.10201
(Release ID: 1858982)
Visitor Counter : 178