عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
عزت مآب وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کے ہاتھوں 14.9.2022 کو سِول سروسیز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ، چانکیہ پوری میں خصوصی مہم 2.0 پورٹل کا آغاز۔ یہ حکومت ہند کی طرف سے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 کے درمیان شروع کردہ خصوصی مہم 2.0 کا حصہ ہے
خصوصی مہم 2.0 کے لئے وزارتیں اورمحکمے صفائی کے لئے 67,000 مقامات کی شناخت کر چکے ہیں
التوا میں پڑے معاملات نمٹانے کی خصوصی مہم برائے 2022 کی توجہ وزارتوں اور محکموں کے فیلڈ اور آؤٹ اسٹیشن دفاتر اور ان سے منسلک و ماتحت دفاتر پر ہوگی
Posted On:
13 SEP 2022 3:42PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل سِول سروسیز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ واقع چانکیہ پوری میں ایک سرکاری تقریب میں ویب سائٹ www.pgportal.govlin/scdpm22 کا آغاز کریں گے جس میں حکومت ہند کی 85 وزارتوں اور محکموں کے جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسران انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کےسکریٹری کی موجودگی میں شرکت کریں گے۔
اسی تقریب میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی تین رپورٹیں، جولائی کی خصوصی مہم کی پیش رفت رپورٹ، عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے مرکزی نظام کا 0. 7 بروشر اور عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے مرکزی نظام کی ماہانہ پیش رفت کی رپورٹ برائے اگست 2022 کو بھی لانچ کیا جائے گا۔
حکومت ہند نے سوچھتا اور حکومت میں التوا میں پڑے کام کاج کا بوجھ کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کا اعلان کیا تھا۔ کابینہ سکریٹری نے 23 اگست 2022 کو حکومت ہند کے تمام سکریٹریوں کو مخاطب کیا اور اس کے لئے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ گائیڈ لائنز نوٹ 25 اگست 2022 کو جاری کیا گیا۔ خصوصی مہم 2.0 وزارتوں اور محکموں اور ان کے منسلک اور ماتحت دفاتر کے علاوہ فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر زیادہ توجہ مرکوز کرے گی۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ خصوصی مہم 2.0 کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔
خصوصی مہم 2.0 کے تیاری کے حصہ کا آغاز ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ خصوصی مہم 2.0 پورٹل کے اس آغاز کے ساتھ ہوگا اور یہ سلسلہ 30 ستمبر 2022 تک جاری رہے گا جب وزارتیں اور محکمے منتخب زمروں میں زیر التواء کام کی نشاندہی کریں گے اور اپنے دفاتر میں مہم کی جگہوں کو حتمی شکل دیں گے اور مہم کو چلانے کے لئے ضروری طریقہ کار کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ ہر وزارت اورمحکمے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی صفائی مہم کے مقامات کے اہداف میں داخل ہونے، فائلوں کو ختم کرنے اور مختلف زیر التوا اعداد و شمار جیسے ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات وغیرہ کی تیاری کے مرحلے کے دوران پورٹل کا استعمال کرے۔ اب تک حکومت ہند کی وزارتوں اورمحکموں نے صفائی مہم چلانے کے لئے 67,000 سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
خصوصی مہم 2022 حوالہ جات کو بروقت ٹھکانے لگانے اور کام کی صاف جگہ کی اہمیت کو تقویت دیتی ہے۔ مہم 2022 میں امید ہے کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے دوران 1.5 لاکھ ڈاک خانوں، بیرون ملک مشن/پوسٹ، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر عوامی دفاتر کو مشن موڈ میں شامل کیا جائے گا۔ خصوصی مہم کے پورٹل کے حوالے سے نوڈل افسروں کی تربیت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ پہلے ہی کر چکا ہے۔ تقریب کا سلسلہ وار پروگرام منسلک ہے۔
*****
U.No:10202
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1858980)
Visitor Counter : 136