سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی سی کیڈٹس  اورنوجوانوں نے   ملک بھر کے تمام  این سی سی   اسٹیٹ ڈائریکٹرز  کے ساتھ  لائیو اسٹریمنگ  کے ذریعہ  پروگرام میں شرکت کی


وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات   کےمرکزی وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار  نے   تبادلہ خیال سے متعلق پروگرام  کی مشترکہ صدارت کی

منشیات کے خطرناک  اثرات  کو مدنظر رکھتے ہوئے،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے  آج  نئی دہلی کے  ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر  (ڈی اے آئی سی) میں  این سی سی کیڈڈس کےساتھ تبادلہ خیال   اور منشیات  کے استعمال کے خلاف     عوامی عہد  کا اہتمام کیا

Posted On: 12 SEP 2022 9:19PM by PIB Delhi

منشیات کی لعنت کے خطرناک مضمرات  کے پیغام کو نوجوانوں تک پہنچانے کی فوری ضرورت  اور نوجوانوں میں این سی سی کے زیادہ اثر و رسوخ کو  تسلیم  کرتے ہوئے ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت  نے  آج  نئی دہلی کے  ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر  (ڈی اے آئی سی) میں  این سی سی کیڈڈس کےساتھ تبادلہ خیال   اور منشیات  کے استعمال کے خلاف     عوامی عہد  کا اہتمام کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K1CR.jpg

 

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے مشترکہ طور پر  تبادلہ خیال  سے متعلق    اس پروگرام کی صدارت کی۔این سی سی کے کئی ریاستوں کے ڈائریکٹروں  نے لائیو سٹریمنگ کے ذریعے  اس پروگرام میں حصہ لیا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس کی فعال شمولیت سے توقع ہےکہ  سماجی انصاف اور  تفویض اخیتارات  کا محکمہ اس مہم کو نئی بلندیوں تک لے جائےگا اور  نشہ مکت بھارت کےنشانے کو حاصل کرےگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00392LL.jpg

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ منشیات کی لت معاشرے اور خاندان کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ این سی سی کیڈٹس کے ساتھ تعلیمی اداروں کو لوگوں کو اس کے برے نتائج سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ریاستوں کی سماجی بہبود کے محکموں کے پرنسپل سکریٹریز، ڈاکٹر امبیڈکر چیئر تعلیمی اداروں اور تعلیمی اداروں کے طلباء نے  آن لائن تقریب میں شرکت کی۔ تمام ضلع کلکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں این سی سی کیڈٹس اور نوجوانوں کے ساتھ شرکت میں  سہولت فراہم کریں   اور انٹرایکشن اور عہد لینے کی تقریب کی نگرانی    کریں۔ اس تقریب میں ملک بھر کے ہزاروں این سی سی کیڈٹس اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040A45.jpg

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کا محکمہ منشیات کی مانگ میں کمی کے لیے حکومت ہند کا  ایک نوڈل محکمہ ہے۔ نوجوانوں، بچوں اور کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنے ہندوستان کےلیے حکومت ہند نے   15 اگست 2020 کو 272 نشان زد اضلاع  میں نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا آغاز کیا ہے۔ اب تک 8 کروڑ سے زیادہ لوگ بشمول 3 کروڑ نوجوان، 2 کروڑ خواتین اور 1.59 لاکھ تعلیمی ادارے این ایم بی اے کا حصہ بن چکے ہیں۔

 

ش  ح۔ ف ا  ۔ ج

UNO-10197

 


(Release ID: 1858920) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Marathi , Hindi