ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے ایم ایس ڈی ای کے تحت تربیتی اداروں کی  شبیہ بہتر بنانے سے متعلق غوروفکر  کے اجلاس  میں شرکت کی

Posted On: 13 SEP 2022 8:58AM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے  مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج یہاں ہنر مندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ کے تحت تربیتی اداروں کی  شبیہ بہتر بنانے سے متعلق غوروفکر  کے اجلاس  میں شرکت کی ۔  ایم ایس ڈی ای  کی وزارت نے وزیر مملکت  جناب راجیو چندر شیکھر ، ایم ایس ڈی ای میں سکریٹری جناب راجیش اگروال، صلاحیت سازی کمیشن  ، ڈی جی ٹی، این ایس ٹی آئی،  این آئی ایس بی یو ڈی  اور ہنر مندی کی وزارت   کے  دیگر سینئر افسران کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

2022-09-12 21:54:56.006000

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہماری دنیا کو تیزی سے بدل رہی ہے۔ تعلیم سے لے کر صحت تک، زراعت سے لے کر مالیات تک، ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے  غیر معمولی   ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نئے مواقع اور  نئی ہنر مندی کی ضرورت پیدا ہو رہی ہے۔

 وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ 21ویں صدی کے لیے ایک متحرک افرادی قوت تیار کرنے کے لیے ٹرینرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی اداروں کو ایک جامع اور مستقبل کی حکمت عملی کے ساتھ نئے سرے سے  اپنی شبیہ بہتر بنانی چاہیے تاکہ ہنرمندی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا جاسکے۔

جناب پردھان نے مزید کہا کہ ہمیں اگلے 3 برسوں میں 25 لاکھ ٹرینرز تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ڈی ای کے تحت تربیتی ادارے موثر ٹرینرز تیار کرنے کی ہماری کوششوں میں اہمیت کے حامل  ہوں گے جو آئندہ نسل کی افرادی قوت کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو ہنرمندی کا مرکز بنانے کا تصور پیش کیا ہے۔ انہوں نے ہمارے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کی ازسر نو   طریقے سے شبیہ بہتر بنانے اور ہندوستان کو دنیا کی ہنر مندی کی راجدھانی بنانے کی سمت میں ایک نیانظریہ پیش کرنے کے لیے وسیع تر اختراعات، ادارہ جاتی اصلاحات، نئے خیالات، بین الاقوامی تعاون اور  ٹیکنالوجی کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔

********

ش  ح۔ ف ا  ۔ ج

UNO-10189

 




(Release ID: 1858882) Visitor Counter : 126