سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع کے اونگول میں 13 ستمبر 2022 کو دویانگ جن اور بزرگ شہریوں کو امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ’سماجی ادھیکاریتا شور‘

Posted On: 12 SEP 2022 5:46PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کے محکمہ برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی آر وی وائی اسکیم کے تحت اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت المکو اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے پرکاشم اونگول شہر میں 13 ستمبر 2022 کو دوپہر 12:00 بجے شری ماگنتا سرینیواسولو ریڈی سپندنا بھون، کلکٹریٹ کمپلیکس، اونگول (آندھرا پردیش) میں ’دیویانگ جن‘ کو امدادی اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ’سماجک ادھیکاریتا شور‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔

مختلف زمروں کے کل 2563 امدادی اور معاون آلات جن کی مالیت 1 کروڑ 17 لاکھ 67 ہزار روپے ہے، 1401 اے ڈی آئی پی دیویانگ جن اور 182 بزرگ شہریوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے جن کی شناخت المکو کے ذریعہ اونگول شہر، آندھرا پردیش کے مختلف مقامات پر منعقدہ تشخیصی کیمپوں کے دوران کی گئی تھی۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور وہ دیگر مقامی عوامی نمائندوں کی موجودگی میں تقسیم کیمپ کا افتتاح کریں گے۔

تقریب کے دوران ضلعی انتظامیہ پرکاشام اورالمکو کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10177)


(Release ID: 1858819) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu