کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں چین کی فرضی کمپنیوں کے خلاف ایم سی اے کی کارروائی


ایس ایف آئی او کے ذریعہ اصل سرغنہ اور خاص سازش کار کی گرفتاری

Posted On: 11 SEP 2022 7:49AM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت کی جانب سے آٹھ ستمبر 2022 کو بہ یک وقت تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کرکے سینئر فراڈ انویسٹیگیشن آفیسر (ایس ایف آئی او) نے کل ایک شخص ڈورٹسے کو گرفتار کرلیا ۔ یہ تلاشی کارروائی گڑگاؤں میں جولین ہانگ کانگ لمٹڈ کی مکمل ملکیت دہلی کمپنی جولین  کنسلٹنٹ انڈیا پرائیویٹ لمٹڈ ، بنگلور میں فنٹ پرائیویٹ  لمٹڈ اور حیدرآباد میں ہسیز کنسلٹنگ لمٹڈ کے دفاتر پر کی گئی تھی۔

ڈورٹسے جولین انڈیا لمٹڈ کے بورڈ میں بین اور ہندوستان میں چین سے منسلک کمپنیوں کے ایک بڑے گھپلے میں ملوث پائے گئے ہیں اور اپنے بورڈوں میں فرضی ڈائرکٹر فراہم کرتے رہے ہیں۔ ڈورٹسے نے خود کو منڈی ہماچل پردیش کا باشندہ بتایا ہے جیسا کہ رجسٹرار آف کمپنیز میں فائل ریکارڈ میں درج ہے۔

آر او ایس دہلی کی جانب سے چھان بین میں حاصل شواہد اور بہ یک وقت کی گئی تلاشی کی کارروائی سے فرضی ڈائرکٹروں کو جولین انڈیا لمٹڈ نے ادائیگیاں کیں تاکہ یہ لوگ کئی فرضی کمپنیوں میں ڈمی بنے رہیں۔ چھاپے کے مقام سے کمپنی کی مہروں اور فرضی ڈائرکٹروں کے ڈیجیٹل دستخط سے بھرے بکس برآمد ہوئے ہیں ۔ ہندوستانی ملازمین پیغام رسائی کے ایک چینی ایپ کے ذریعہ جڑے ہوئے تھے۔

کارپوریٹ امور کی وزارت نے ، جس کے تحت ایس ایف آئی او کام کرتا ہے، جولین کنسلٹنٹ انڈیا پرائیویٹ لمٹڈ اور دیگر 32 کمپنیوں کی چھان بین کا کام نو ستمبر 2022 کو ایس ایف آئی او سونپا تھا۔ ایم آر ڈورٹسے اور ایک چینی شہری جولین کنسلٹنٹ انڈیا پرائیویٹ لمٹڈ میں ڈائرکٹر تھے۔ پتہ چلا ہے کہ ڈورٹسے دہلی این سی آر سے فرار ہو کر بہار کے ایک دور دراز علاقے میں چلے گئے تھے اور سڑک کے راستے ہندوستان سے باہر فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔ ایس ایف آئی او کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جسے اس دور دراز کے علاقے میں بھیجا گیا ۔ دس ستمبر 2022 کی شام میں ایس ایف آئی او نے ڈورٹسے کو گرفتار کرلیا۔

*****

U.No:10130

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1858461) Visitor Counter : 204